الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. بَابُ التَّجَاوُزِ عَنْ ذَنْبِ السَّخِيِّ .
سخی شخص کے گناہ سے درگزر کرنا
حدیث نمبر: 4712
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ الْحَنْظَلِيِّ أَنَّ وَفْدًا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُمْ فَكَذَّبَهُ بَعْضُهُمْ فَقَالَ:" لَوْلَا سَخَاءٌ فِيكَ وَمِقَكَ اللَّهُ عَلَيْهِ لَشَرَّدْتُ بِكَ وَافِدَ قَوْمٍ".
قُلْتُ: وَمِقَكَ: أَيْ أَحَبَّكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَكَأَنَّ الصَّحَابِيَّ سَقَطَ ; فَإِنَّ الْأَصْلَ سَقِيمٌ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْحُدُودِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

یحیی بن عباد حنظلی بیان کرتے ہیں: ایک وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے ان سے کچھ دریافت کیا، تو ان میں سے کسی ایک نے آپ کی بات کو تسلیم نہیں کیا آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تمہارے اندر سخاوت موجود نہ ہوتی، جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرتا ہے ‘ تو اے قوم کے نمائندے! میں تمہیں پرے کر دیتا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: لفظ و مقک کا مطلب یہ ہے یعنی وہ تم سے محبت رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور گویا اس روایت میں صحابی کا ذکر نہیں ہے کیونکہ اصل میں سقم پایا جاتا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث حدود سے متعلق باب میں آگے آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4712]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف