الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابٌ فِيمَنْ غَرَسَ غَرْسًا أَوْ بَنَى بُنْيَانًا .
جو شخص کوئی پودا لگاتا ہے یا کوئی عمارت بناتا ہے
حدیث نمبر: 4739
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى بُنْيَانًا مِنْ غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ، أَوْ غَرْسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ظلم یا زیادتی کیے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے، یا کوئی ظلم اور زیادتی کیے بغیر کوئی پودا لگاتا ہے، تو اسے ایسا اجر ملتا ہے، جو اس وقت تک جاری رہتا ہے، جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4739]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (438/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15189، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 955، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2946»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا، وَلَا يَزْرَعُ زَرْعًا ; فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ، وَلَا طَائِرٌ، وَلَا شَيْءٌ إِلَّا كَانَ لَهُ أَجْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْبِنَاءِ، وَالْغَرْسِ فِي الْبَيْعِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جَابِرٍ فِي بَابِ السَّخَاءِ قَبْلَ هَذَا بِيَسِيرٍ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے، یا کوئی کھیت لگاتا ہے، اور پھر اس میں سے کوئی انسان یا پرندہ یا کوئی بھی اور چیز کچھ کھا لیتے ہیں تو اس شخص کو اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عمارت تعمیر کرنے یا پودا لگانے سے متعلق دیگر احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث سخاوت سے متعلق باب میں اس سے پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4740]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8982»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن