الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِيمَنْ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَأَرَادَ الصَّوْمَ .
جو شخص کسی قوم کے ہاں مہمان ٹھہرے اور وہ روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہو
حدیث نمبر: 5221
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَمَنْ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَهُوَ طَوِيلٌ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ ; ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نعمت عطا کرے تو اسے بکثرت «الحمدلله» کہنا چاہیے جس شخص کے گناہ زیادہ ہوں، اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے جس شخص کا رزق تاخیر سے آتا ہو اسے کثرت کے ساتھ «لا حول ولا قوة الا باالله» پڑھنا چاہیے اور جو شخص کسی کے ہاں مہمان ٹھہرے تو وہ ان کی اجازت کے بغیر ہرگز (نفلی) روزہ نہ رکھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ یہ ایک طویل روایت ہے، جو مکمل روایت کے طور پر آگے چل کر نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے، جسے امام ذہبی نے اس حدیث کے حوالے سے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5221]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (965)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6551، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 926»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5222
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ فَأَتَيْتُهَا بِطَعَامٍ فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمِنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ؟". قَالَتْ: لَا. قَالَ:" فَأَفْطِرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون میرے ہاں آئی میں اس کے پاس کھانا لے کے آئی تو اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا رمضان کی قضاء کا روزہ ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم روزہ ختم کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5222]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5222]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1222»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي:رواه الطبراني في الأوسط، وفيه إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع، وهو ضعيف (3/198)
حدیث نمبر: 5223
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَرَادَ أَنْ يُفْطِرَ فَلْيُفْطِرْ إِلَّا أَنْ يَكُونَ صَوْمُهُ ذَلِكَ مِنْ رَمَضَانَ، أَوْ قَضَاءَ رَمَضَانَ، أَوْ نَذْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنَ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنَ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائے اور وہ بھائی یہ چاہتا ہو کہ یہ روزہ ختم کر دے تو آدمی کو روزہ ختم کر دینا چاہیے البتہ اگر وہ روزہ رمضان کا ہو، یا رمضان کی قضاء کا ہو، یا نذر کا روزہ ہو، تو حکم مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5223]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5223]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13406)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13406»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5224
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَصْحَبَهُ فِي سَفَرٍ اشْتَرَطَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَصْحَبَنَا عَلَى بَعِيرٍ خِلَالٍ، وَلَا يُنَازِعَنَا الْأَذَانَ، وَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب کوئی شخص سفر میں ان کے ساتھ جانا چاہتا تھا، تو وہ اس پر یہ شرط عائد کر دیتے تھے کہ تم ہمارے ساتھ کسی کمزور اونٹ پر نہیں رہو گے اور اذان کے بارے میں ہمارے ساتھ جھگڑا نہیں کرو گے اور ہماری اجازت کے بغیر روزہ نہیں رکھو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5224]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13052)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح