الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا .
ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 5233
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنَادِيَ أَيَّامَ مِنًى:" أَنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ. وَلَا صَوْمَ فِيهَا". يَعْنِي أَيَّامَ التَّشْرِيقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ ایام منٰی میں یہ اعلان کر دوں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ان میں روزہ نہیں رکھا جائے گا۔ ہ (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کی مراد ایام تشریق تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5233]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5233]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1456)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1459»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5234
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا:" يَا سَعْدُ، قُمْ فَأَذِّنْ بِمِنًى". فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اے سعد! تم اٹھو اور منی میں یہ اعلان کر دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ ان تمام روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5234]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ ان تمام روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5234]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5235
وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ فِي الْيَوْمِ الْأَوْسَطِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، قَالَ: فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فَأَتَى الْقَوْمُ وَتَنَحَّى ابْنٌ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: ادْنُ فَاطْعَمْ. فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. قَالَ: فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّهَا أَيَّامُ طُعْمٍ وَذِكْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوشعثاء بیان کرتے ہیں: ایام تشریق کے درمیانے دن ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے راوی بیان کرتے ہیں: کھانا لایا گیا لوگ آگے ہوئے تو ان کے صاحبزادے پیچھے ہٹ گئے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: تم آگے ہو، اور کھانا کھاؤ انہوں نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ کھانے اور ذکر کرنے کے دن ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5235]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5235]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4970)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4950»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5236
وَعَنْ يُونُسَ بْنِ شَدَّادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُعْلَمُ أَسْنَدَ يُونُسُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ. وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُعْلَمُ أَسْنَدَ يُونُسُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ. وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا یونس بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام تشریق کے روزے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں یہ بات علم میں نہیں ہے کہ یونس نے صرف اس حدیث کے علاوہ کسی اور کی سند نقل کی ہو۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5236]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16265»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5237
وَعَنْ حُبَيْبَةَ بِنْتِ شَرِيقٍ أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ أَبِيهَا، فَإِذَا بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ عَلَى الْعَضْبَاءِ - رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَحِّلُهَا فَنَادَى: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُفْطِرْ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّهَا كَانَتْ مَعَ أُمِّهَا الْعَجْمَاءِ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّهَا كَانَتْ مَعَ أُمِّهَا الْعَجْمَاءِ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
حبیبہ بنت شریق بیان کرتی ہیں: وہ اپنے والد کے ساتھ تھیں بدیل بن ورقاء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی عضباء پر سوار تھے وہ اس کا پالان تیار کر رہے تھے انہوں نے پکار کر کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص نے روزہ رکھا ہوا ہے وہ روزہ ختم کر دے کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ خاتون اپنی والدہ عجماء کے ساتھ تھیں“۔ امام أحمد کی سند ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5237]

حدیث نمبر: 5238
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَثَلَاثَةِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ طُرُقِهِ كُلِّهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ طُرُقِهِ كُلِّهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عیدالفطر کے دن عیدالاضی کے دن اور ایام تشریق کے تین دن۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور یہ اپنے تمام طرق کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5238]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور یہ اپنے تمام طرق کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5238]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2913)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2336/1، 2337»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5239
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ: يَوْمِ الْأَضْحَى، وَيَوْمِ الْفِطْرِ، وَأَيَّامِ التَّشْرِيقِ، وَالْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عیدالفطر کے دن عیدالاضحی کے دن، ایام تشریق کے دن اور وہ دن جس کے بارے میں یہ شک ہو کہ یہ رمضان کا حصہ ہے (یا نہیں ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5239]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5239]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8445»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5240
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ صَائِحًا يَصِيحُ:" أَنْ لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَبِعَالٍ". وَالْبِعَالُ: وِقَاعُ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعلان کرنے والے کو بھیجا اس نے یہ اعلان کیا کہ تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو کیونکہ یہ کھانے پینے اور بعال کے دن ہیں (راوی کہتے ہیں:) بعال سے مراد خواتین کے ساتھ صحبت کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5240]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11587)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11587»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5241
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ أَيْضًا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ.
وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ حَسَنٌ.
وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ حَسَنٌ.
ان کے حوالے سے معجم اوسط اور معجم کبیر میں یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدیل بن ورقاء کو بھیجا تھا۔ پہلی روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11203)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5242
وَعَنْ أُمِّ الْحَارِثِ بِنْتِ عَيَّاشٍ قَالَتْ: رَأَيْتُ بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ عَلَى جَمَلٍ يَتْبَعُ النَّاسَ فَيُنَادِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ ; فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام حارث بنت عیاش رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں نے سیدنا بدیل بن ورقاء رضی اللہ عنہ کو اونٹ پر دیکھا وہ لوگوں کے پاس جا کر یہ اعلان کر رہے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ حکم دیا ہے کہ تم ان دنوں میں روزہ نہ رکھو کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5242]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/25)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف