الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ فِيمَنْ أَحْرَمَ قَبْلَ الْمِيقَاتِ .
اس شخص کا بیان، جو میقات سے پہلے احرام باندھ لیتا ہے
حدیث نمبر: 5320
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحْرَمَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ دَخَلَ مَغْفُورًا لَهُ".
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي نُسْخَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي نُسْخَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیت المقدس سے احرام باندھتا ہے وہ ایسی حالت میں داخل ہو گا کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہو گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: دو نسخوں میں، میں نے
یہ روایت اسی طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبیداللہ عقیلی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5320]
یہ روایت اسی طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبیداللہ عقیلی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5320]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9232»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5321
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ أَحْرَمَ مِنَ الْبَصْرَةِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى عُمَرَ - وَكَانَ قَدْ بَلَغَهُ ذَلِكَ - أَغْلَظَ لَهُ وَقَالَ: يَتَحَدَّثُ النَّاسُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ مِنْ مِصْرٍ مِنَ الْأَمْصَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بصرہ سے احرام باندھا وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پہلے ہی اطلاع مل چکی تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا، اور فرمایا: لوگ یہ بات چیت کریں گے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک اور شہر سے احرام باندھ لیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5321]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (107/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 5322
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْهَادِيَةِ قَالَ: لَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فَقَالَ لِي: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ عُمَانَ. قَالَ: مِنْ أَهْلِ عُمَانَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ! قَالَ: أَفَلَا أُحَدِّثُكَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ (قُلْتُ بَلَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا - يُقَالُ لَهَا: عُمَانُ - يَنْضَحُ بِنَاحِيَتِهَا أَوْ بِجَانِبَيْهَا الْبَحْرُ، الْحَجَّةُ مِنْهَا أَفْضَلُ مِنْ حَجَّتَيْنِ مِنْ غَيْرِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن بن ہادیہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ہوئی انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ میں نے جواب دیا اہل عمان سے انہوں نے دریافت کیا: اہل عمان سے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں ایک ایسی سرزمین کے بارے میں جانتا ہوں جس کا نام عمان ہے اس کے دونوں طرف سمندر ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) وہاں سے حج کرنا اس کے علاوہ کسی اور جگہ سے دو مرتبہ حج کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5322]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5322]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4853)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح