الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ .
جمرات کو کنکریاں مارنا
حدیث نمبر: 5584
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ ذَهَبَ بِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْوُسْطَى فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْقُصْوَى فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، فَلَمَّا أَرَادَ إِبْرَاهِيمُ أَنْ يَذْبَحَ ابْنَهُ إِسْحَاقَ قَالَ لِأَبِيهِ: يَا أَبَتِ أَوْثِقْنِي ; لَا أَضْطَرِبُ فَيَنْتَضِحُ عَلَيْكَ مِنْ دَمِي إِذَا ذَبَحْتَنِي. فَشَدَّهُ، فَلَمَّا أَحَدَّ الشَّفْرَةَ وَأَرَادَ أَنْ يَذْبَحَهُ نُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ: أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا جبرائیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو ساتھ لے کر جمرہ عقبہ کی طرف گئے شیطان ان کے سامنے آیا تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ (زمین میں دھنس گیا) پھر وہ درمیانی جمرہ کے پاس آئے تو شیطان ان کے سامنے آیا انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ دھنس گیا پھر وہ جمرہ قصوی کے پاس آئے تو انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ دھنس گیا سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے صاحبزادے سیدنا اسحاق علیہ السلام کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا، تو (یہاں متن میں یہی مذکور ہے لیکن درست یہ ہے کہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا) تو انہوں نے اپنے والد سے کہا: اے میرے ابا جان جب آپ مجھے ذبح کرنے لگیں گے تو آپ مجھے باندھ دیجئے گا کیونکہ اگر میں تڑپ تو میرے خون کے چھینٹے آپ پر پڑیں گے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے انہیں باندھ دیا جب انہوں نے چھری تیز کی اور انہیں ذبح کرنے کا ارادہ کیا، تو پیچھے سے انہیں یہ کہا: گیا: اے ابراہیم! تم نے خواب کو سچا کر دیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5584]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12292) اخرجه احمد فى المسند (2795)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2791، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6520/5»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5585
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُرِيَهُ الْمَنَاسِكَ، فَانْفَرَجَ لَهُ ثُبَيْرٌ، فَدَخَلَ مِنًى فَأَرَاهُ الْجِمَارَ، ثُمَّ أَرَاهُ جَمْعًا، وَأَرَاهُ عَرَفَاتٍ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ نَبَعَ لَهُ إِبْلِيسُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ، ثُمَّ نَبَغَ لَهُ حَتَّى ذَكَرَ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَاخَ فَذَهَبَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ کو مناسک دکھائیں ثبیر پہاڑ آپ کے لئے کھل گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منی میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جمرات دکھائے پھر آپ کو مزدلفہ دکھایا پھر آپ کو عرفات دکھایا جب آپ جمرہ کے پاس تھے تو شیطان ان کے سامنے آیا آپ نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ دھنس گیا پھر وہ آپ کے سامنے آیا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کا بھی ذکر کیا کہ وہ وہاں بھی وہ دھنس گیا اور پھر چلا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12291)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1797، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2967، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5586
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَيْضًا قَالَ: انْطَلَقَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُرِيَهُ الْمَنَاسِكَ، فَأَتَى بِهِ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَإِذَا إِبْلِيسُ عَلَيْهَا، فَأَمَرَهُ فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَسَاخَ فِي الْأَرْضِ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْوُسْطَى، فَإِذَا هُوَ بِإِبْلِيسَ، فَأَمَرَهُ فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، فَسَاخَ فِي الْأَرْضِ، ثُمَّ أَتَى الثَّالِثَةَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ. ثُمَّ أَتَى جَمْعًا، ثُمَّ لَبَّى مِنْ عَرَفَاتٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر گئے تاکہ انہیں مناسک دکھائیں وہ انہیں لے کر جمرہ عقبہ کے پاس آئے تو وہاں ابلیس موجود تھا سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے ان سے کہا: تو انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں تو وہ زمین میں دھنس گیا پھر وہ جمرہ وسطی کے پاس آئے تو وہاں بھی ابلیس موجود تھا سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے انہیں کہا: تو انہوں نے سات کنکریاں ماریں تو وہ زمین میں دھنس گیا پھر وہ تیسرے جمرہ کے پاس آئے تو وہاں بھی ایسا کیا پھر وہ مزدلفہ آئے پھر انہوں نے عرفات سے تلبیہ پڑھا۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں۔ ان کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5586]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12293)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5587
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَمْيِ الْجِمَارِ: مَا لَنَا فِيهِ؟ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" تَجِدُ ذَلِكَ عِنْدَ رَبِّكَ أَحْوَجَ مَا تَكُونُ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جمرات کو کنکریاں مارنے کے بارے میں دریافت کیا: ہمیں اس کا کیا ثواب ملے گا تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا“ تم اپنے پروردگار کے پاس انہیں اس وقت پاؤ گے جب تمہیں ان کی شدید ضرورت ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5587]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5587]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13479)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5588
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَمَيْتَ الْجِمَارَ كَانَ لَكَ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جمرات کو کنکریاں مارو گے تو قیامت کے دن یہ چیز تمہارے لئے نور ہو گی“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی توامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5588]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی توامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5588]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1140)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5589
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ الْجِمَارُ الَّتِي تُرْمَى كُلَّ سَنَةٍ، فَنَحْسَبُ أَنَّهَا تَنْقُصُ؟ فَقَالَ:" مَا يُقْبَلُ مِنْهَا رُفِعَ، وَلَوْلَا ذَلِكَ رَأَيْتُمُوهَا مِثْلَ الْجِبَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ جمرات کا کیا معاملہ ہے انہیں ہر سال کنکریاں ماری جاتی ہیں تو ہم یہ گمان کرتے ہیں کہ یہ کم ہو جاتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان میں سے جو مقبول ہوتی ہیں وہ اٹھا لی جاتی ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو تم پہاڑوں جتنی کنکریاں دیکھتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5589]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1771)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف