الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
حدیث نمبر: 5621
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ تَدْرُونَ فِي أَيِّ شَهْرٍ أَنْتُمْ؟ وَفِي أَيِّ يَوْمٍ أَنْتُمْ؟ وَفِي أَيِّ بَلَدٍ أَنْتُمْ؟". قَالُوا: فِي يَوْمٍ حَرَامٍ، وَبَلَدٍ حَرَامٍ، وَشَهْرٍ حَرَامٍ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ". ثُمَّ قَالَ:" اسْمَعُوا مِنِّي تَعِيشُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا ; إِنَّهُ لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ، أَلَا وَإِنَّ كُلَّ دَمٍ وَمَأْثَرَةٍ وَمَالٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَذِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّ أَوَّلَ دَمٍ يُوضَعُ دَمُ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ أَلَا وَإِنَّ كُلَّ رِبًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَضَى أَنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ أَلَا وَإِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، ثُمَّ قَرَأَ: (إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ) أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ أَلَا إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ، وَلَكِنَّهُ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ، فَإِنَّهُنَّ عِنْدَكُمْ عَوَانٌ لَا يَمْلِكْنَ لِأَنْفُسِهِنَّ شَيْئًا، وَإِنَّ لَهُنَّ عَلَيْكُمْ حَقًّا، وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ حَقًّا: أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا غَيْرَكُمْ، وَلَا يَأْذَنُنَّ فِي بُيُوتِكُمْ لِأَحَدٍ تَكْرَهُونَهُ، فَإِنْ خِفْتُمْ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ، وَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ" - قَالَ حُمَيْدٌ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: مَا الْمُبَرِّحُ؟ قَالَ: الْمُؤَثِّرُ -" (وَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ) ، وَإِنَّمَا أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ، وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أَلَا وَمَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَانَةٌ فَلْيُؤَدِّهَا إِلَى مَنِ ائْتَمَنَهُ عَلَيْهَا". وَبَسَطَ يَدَيْهِ وَقَالَ:" أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟". ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ ; فَإِنَّهُ رُبَّ مُبَلَّغٍ أَسْعَدُ مِنْ سَامِعٍ". قَالَ حُمَيْدٌ: قَالَ الْحَسَنُ حِينَ بَلَغَ هَذِهِ الْكَلِمَةَ: قَدْ وَاللَّهِ بَلَّغُوا أَقْوَامًا كَانُوا أَسْعَدَ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ ضَرْبَ النِّسَاءِ فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو حُرَّةَ الرَّقَاشِيُّ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ. وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

ابوحرہ رقاشی اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایام تشریق کے درمیانے دن میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور میں لوگوں کو آپ سے پرے کر رہا تھا آپ نے (خطبہ دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تم کون سے مہینے میں موجود ہو اور کون سے دن میں موجود ہو اور تم کون سے شہر میں موجود ہو؟ لوگوں نے عرض کی: حرمت والے دن میں حرمت والے شہر میں اور حرمت والے مہینے میں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے ایسا اس وقت تک رہے گا جب تک تم (اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں) حاضر نہیں ہو جاتے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میری بات سن لو تم (آرام سے) زندہ رہو گے خبردار تم ظلم نہ کرنا خبردار تم ظلم نہ کرنا خبردار تم ظلم نہ کرنا کسی مسلمان شخص کا مال اس کی رضا مندی کے بغیر لینا حلال نہیں ہے خبردار ہر خون ترجیحی سلوک اور مال، جو زمانہ جاہلیت کے لین دین سے تعلق رکھتا ہے وہ قیامت کے دن تک کے لئے میرے ان قدموں کے نیچے ہے اور وہ پہلا خون جسے معاف کیا جاتا ہے وہ ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے، جو بنو لیث میں دودھ پینے والے بچے تھے اور ہذیل قبیلے کے لوگوں نے انہیں قتل کر دیا تھا خبردار زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والا ہر سود کالعدم قرار دیا جاتا ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ وہ سب سے پہلا سود جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے وہ جناب عباس بن عبدالمطلب کا سود ہے (یعنی جو انہوں نے لوگوں سے وصول کرنا تھا) تمہارے اصل اموال تمہیں مل جائیں گے نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے خبردار زمانہ اسی طریقے سے چل رہا ہے جیسے اس دن تھا جب اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی:
”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہیں جو اللہ تعالی کی کتاب میں اس وقت طے ہوا تھا جس دن اس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا ان میں سے چار حرمت والے ہیں یہ مضبوط دین ہے، تو تم ان مہینوں کے بارے میں اپنے اوپر ظلم نہ کرنا“۔
(پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور خبردار تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو، خبردار شیطان اس بات سے مایوس ہو گیا ہے کہ نمازی لوگ اس کی عبادت کریں لیکن وہ تمہارے درمیان اختلافات پیدا کرے گا اور تم خواتین: کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا کیونکہ وہ تمہارے پاس پابند ہونے کی حیثیت سے ہیں وہ اپنی ذات کے حوالے سے کسی چیز کی مالک نہیں ہیں ان خواتین کا تم پر حق ہے اور تمہارا ان پر حق ہے کہ وہ تمہارے بچھونے پر تمہارے علاوہ کسی اور شخص کو نہ آنے دیں اور تمہارے گھر میں کسی ایسے شخص کو آنے کی اجازت نہ دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو اگر تم ان سے نافرمانی کا اندیشہ رکھتے ہو، تو انہیں نصیحت کرو اور ان کا بستر الگ کر دو اور انہیں اس طرح سے مارو کہ جو نشان نہ لگائے۔
حمید نامی راوی کہتے ہیں: میں نے حسن نامی راوی سے دریافت کیا: لفظ مبرح سے مراد کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یعنی جو چیز نشان ڈال دے۔
(ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ان خواتین کو ان کا رزق اور ان کا لباس مناسب طور پر دیا جائے گا“۔
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم لوگوں نے ان خواتین کو اللہ تعالیٰ کی امانت کے حوالے سے حاصل کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت ان کی شرمگاہوں کو حلال کیا ہے خبردار جس شخص کے پاس امانت رکھوائی گئی ہو وہ اس کو اس شخص کو ادا کر دے جس نے اس کو امین بنایا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور ارشاد فرمایا: کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: موجود شخص غیر موجود شخص تک تبلیغ کر دے کیونکہ جس تک تبلیغ کی گئی ہو گی وہ بعض اوقات ایسا ہو سکتا ہےکہ وہ براہ راست سننے والے کے مقابلے میں زیادہ سعادت مند ہو۔
حمید نامی راوی کہتے ہیں: حسن نامی راوی جب اس کلے پر پہنچتے تھے تو یہ کہتے تھے: اللہ کی قسم! ان لوگوں نے ان اقوام تک تبلیغ کی جو اس کے حوالے سے زیادہ سعادت مند تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف خواتین کی پٹائی کرنے سے متعلق حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابوحرہ رقاشی نامی راوی کو امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5621]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1524) اخرجه ابو يعلي فى المسند (1569 ,1570) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3609) اخرجه احمد فى المسند (72/573)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20172، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2534، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2521، 4863، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7560، 8193، 9675، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 16484»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5622
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ خُطْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ رَبَّكُمْ وَاحِدٌ وَأَبَاكُمْ وَاحِدٌ، أَلَا لَا فَضْلَ لِعَرَبِيٍّ عَلَى عَجَمِيٍّ، وَلَا لِعَجَمِيٍّ عَلَى عَرَبِيٍّ، وَلَا أَسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ، وَلَا أَحْمَرَ عَلَى أَسْوَدَ إِلَّا بِالتَّقْوَى، أَبَلَّغْتُ؟". قَالُوا: بَلَّغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ثُمَّ قَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. ثُمَّ قَالَ:" أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ بَيْنَكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ". قَالَ: وَلَا أَدْرِي. قَالَ:" وَأَعْرَاضَكُمْ" أَمْ لَا؟" كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَبَلَّغْتُ؟". قَالُوا: وَبَلَّغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ حدیث بیان کی جنہوں نے ایام تشریق کے درمیانی دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تمہارا پروردگار ایک ہے اور تمہارے جد امجد (یعنی سیدنا آدم علیہ السلام) ایک ہیں خبردار کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کسی سیاہ فام کو کسی سفید فام پر اور کسی سفید فام کو کسی سیاہ فام پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے البتہ تقویٰ کے حوالے سے (فضیلت ہونے کا معاملہ مختلف ہے) کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ کے رسول نے تبلیغ کر دی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کون سا دن ہے لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا دن ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے آپ نے دریافت کیا یہ کون سا شہر ہے لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہاری جانوں اور تمہارے اموال کو قابل احترام قرار دے دیا ہے راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے اس میں لفظ تمہاری عزتوں استعمال کیا تھا یا نہیں کیا تھا (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جس طرح تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں قابل احترام ہے کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ کے رسول نے تبلیغ کر دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: موجود شخص غیر موجود شخص تک تبلیغ کر دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5622]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5622]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (411/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22978»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5623
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ بِمِنًى فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، فَعَرَفَ أَنَّهُ الْمَوْتُ فَأَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ الْقَصْوَاءِ فَرُحِّلَتْ لَهُ، فَرَكِبَ فَوَقَفَ لِلنَّاسِ بِالْعَقَبَةِ، وَاجْتَمَعَ لَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ. ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ، فَإِنَّ كُلَّ دَمٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ هَدَرٌ، وَإِنَّ أَوَّلَ دِمَائِكُمْ أُهْدِرُ دَمَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ، وَكُلَّ رِبًا كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ مَوْضُوعٌ، وَإِنَّ أَوَّلَ رِبَاكُمْ أَضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ.
أَيُّهَا النَّاسُ: إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَإِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ: رَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَذُو الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ (ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ) (إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ) ، كَانُوا يُحِلُّونَ صَفَرَ عَامًا وَيُحَرِّمُونَ الْمُحَرَّمَ عَامًا، فَذَلِكَ النَّسِيءُ.
يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ وَدِيعَةٌ فَلْيُؤَدِّهَا إِلَى مَنِ ائْتَمَنَهُ عَلَيْهَا.
أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يُعْبَدَ بِبِلَادِكُمْ آخِرَ الزَّمَانِ، وَقَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ، فَاحْذَرُوا عَلَى دِينِكُمْ مُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ.
أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ النِّسَاءَ عِنْدَكُمْ عَوَانٌ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ، لَكُمْ عَلَيْهِنَّ حَقٌّ وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ حَقٌّ، وَمِنْ حَقِّكُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ غَيْرَكُمْ، وَلَا يَعْصِينَكُمْ فِي مَعْرُوفٍ، فَإِنْ فَعَلْنَ ذَلِكَ فَلَيْسَ لَكُمْ عَلَيْهِنَّ سَبِيلٌ وَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، فَإِنْ ضَرَبْتُمْ فَاضْرِبُوا ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ.
لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ مِنْ مَالِ أَخِيهِ إِلَّا مَا طَابَتْ بِهِ نَفْسُهُ.
أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا: كِتَابَ اللَّهِ فَاعْمَلُوا بِهِ.
أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَرَّمَ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ، كَحُرْمَةٍ هَذَا الْيَوْمِ وَهَذَا الشَّهْرِ وَهَذَا الْبَلَدِ، أَلَا لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ: لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا أُمَّةَ بَعْدَكُمْ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ سورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر اس وقت نازل ہوئی جب آپ ایام تشریق کے درمیانے دن میں منی میں موجود تھے آپ کو اندازہ ہو گیا کہ اس میں موت کا پیغام ہے آپ نے اپنی اونٹنی قصواء کے بارے میں حکم دیا اس پر پالان رکھا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے اور عقبہ کے پاس لوگوں کے سامنے ٹھہر گئے جتنا بھی مسلمانوں کے بارے میں اللہ کو منظور تھا وہ آپ کے ارد گرد اکھٹے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی شان کے مطابق اس کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اما بعد! اے لوگو! زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والا ہر خون (یعنی قتل کا مقدمہ) کالعدم ہے اور تمہارے مقدمات میں سے جو سب سے پہلا مقدمہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے وہ ربیعہ بن حارث کے قتل کا ہے، جو بنولیث میں دودھ پیتے بچے تھے اور ہذیل قبیلے کے لوگوں نے انہیں قتل کر دیا تھا اور زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والے ہر سود کو معاف کیا جاتا ہے اور تمہارے سود میں سے سب سے پہلے جو چیز میں معاف کرتا ہوں وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا سود ہے (وہ سود جو انہوں نے لوگوں سے لینا ہے)۔ اے لوگو! زمانہ اسی طرح چل رہا ہے، جس طرح اس دن تھا جب جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا ہے شک مہینوں کی تعداد بارہ ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں رجب مضر جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے ذوالقعدہ ذوالج اور محرم، یہ مضبوط دین ہے، تم ان مہینوں کے بارے میں اپنے اوپر ظلم نہ کرنا۔ ”بے شک (حرمت والے مہینوں) کو آگے پیچھے کر دینا، صرف کفر میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ جس کے ذریعے وہ لوگ گمراہ ہو گئے جنہوں نے کفر کیا تھا وہ ایک سال اس کو حلال قرار دیتے ہیں اور ایک سال اسے حرام قرار دیتے ہیں تا کہ وہ اس چیز کی تعداد کو پورا کر دیں جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ لوگ صفر کے مہینے کو ایک سال حلال قرار دیتے تھے اور ایک سال محرم کو حرام قرار دیتے تھے تو یہ ادھار ہے۔ اے لوگو! جس شخص کے پاس کوئی ودیعت موجود ہو وہ اس کو اس شخص کو ادا کر دے جس نے اسے امین بنایا تھا۔ اے لوگو! بے شک شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ تمہارے علاقے میں آخری زمانے تک اس کی عبادت کی جائے لیکن وہ تمہاری طرف سے حقیر عمل سے راضی ہو جائے گا تو تم اپنے دین کے حوالے سے حقیر اعمال سے احتیاط کرنا۔ اے لوگو! خواتین تمہارے پاس پابند ہیں تم نے اللہ تعالیٰ کی امانت کے حوالے سے انہیں حاصل کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت ان کی شرمگاہوں کو حلال کیا ہے تمہارا ان پر حق ہے اور ان کا تم پر حق ہے تمہارا ان پر حق میں یہ بات شامل ہے کہ وہ تمہارے بچھونے پر تمہارے علاوہ کسی اور کو نہ آنے دیں اور بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہ کریں اگر وہ ایسا کر لیتی ہیں تو پھر تمہیں ان کے خلاف کوئی حق نہیں ہو گا اور انہیں ان کا رزق اور لباس مناسب طور پر دیا جائے گا اور اگر تم پٹائی کرتے ہو، تو تم اس طرح پٹائی کرو جو نشان نہ لگائے۔ کسی بھی شخص کے لئے اپنے بھائی کے مال میں سے کوئی چیز لینا حلال نہیں ہے البتہ وہ بھائی اپنی خوشی سے جو دے اس کا معاملہ مختلف ہے۔ اے لوگو! میں تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑ کے جا رہا ہوں کہ اگر تم وہ چیز مضبوطی سے تھام لو گے تو تم ہرگز گمراہ نہیں ہو گے وہ اللہ کی کتاب ہے، تو تم اس پر عمل کرنا۔ اے لوگو! یہ کون سا دن ہے لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا دن ہے۔ آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں تمہارے مال اور تمہاری عزتوں کو اسی طرح قابل احترام قرار دیا ہے، جس طرح یہ دن اس مہینے میں اور اس شہر میں قابل احترام ہے خبردار تم میں سے موجود فرد غیر موجود فرد تک تبلیغ کر دے میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں ہو گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور یہ فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح اور دیگر کتابوں میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5623]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5623]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1141)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6135، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 73، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2617، 5908»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5624
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَقَالَ: (إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ) ثَلَاثَةٌ مُتَوَالِيَاتٌ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک زمانہ اسی طرز پر چل رہا ہے جب اس دن تھا جب اللہ تعالی نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا اس نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالی کے نزدیک مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہے، جو اللہ کی کتاب میں طے شدہ ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا راوی نے کہا:) تین مہینے مسلسل ہیں اور ایک رجب مضر ہے، جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5624]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5624]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1142)، أخرجه مسند البزار برقم: 286»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5625
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" هَذَا يَوْمٌ حَرَامٌ، وَبَلَدٌ حَرَامٌ، فَدِمَاؤُكُمْ وَأَمْوَالُكُمْ وَأَعْرَاضُكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، مِثْلُ هَذَا الْيَوْمِ وَهَذَا الْيَوْمِ إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ وَحَتَّى دَفْعَةٍ دَفَعَهَا مُسْلِمٌ مُسْلِمًا يُرِيدُ بِهَا سُوءًا وَسَأُخْبِرُكُمْ مَنِ الْمُسْلِمُ. الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ الْخَطَايَا وَالذُّنُوبَ وَالْمُجَاهِدُ مَنْ جَاهَدَ نَفْسَهُ فِي طَاعَةِ اللَّهِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ الْخَطَايَا وَالذُّنُوبَ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

سیدنا فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر آپ نے یہ ارشاد فرمایا: یہ حرمت والا دن ہے اور حرمت والا شہر ہے تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں تمہارے لئے قابل احترام ہیں جس طرح یہ دن (قابل احترام ہے) اور یہ آج کے دن سے لے کے اس دن تک رہیں گی جب تک تم اس کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہوتے یہاں تک کہ یہ چیز بھی حرام ہے کہ کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو پرے کر دے اور اس کا مقصد اس کو نقصان پہنچانا ہو میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ مسلمان کون ہے مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ سلامت رہیں اور مومن وہ ہے، جس کے حوالے سے لوگ اپنی جانوں اور مالوں کے بارے میں محفوظ رہیں اور مہاجر وہ شخص ہے، جو خطاؤں اور گناہوں سے لا تعلق ہو جائے اور مجاہد وہ شخص ہے، جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں رکھنے کی کوشش کرئے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”مومن وہ ہے، جس سے لوگ محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے، جو خطاؤں اور گناہوں سے لاتعلق رہے“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار نے کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5625]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار نے کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1143) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (312/18)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1621، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23438، 23445، 23447، وأخرجه مسند البزار برقم: 3752، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 24، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3934»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5626
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى قَالَ: بِنَحْوٍ مَنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قربانی کے دن منی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اس کے بعد راوی نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5626]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5626]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2113)، اخرجه احمد فى المسند (313/3 و371)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5627
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَيَّامَ الْأَضْحَى لِلنَّاسِ:" أَلَيْسَ هَذَا الْيَوْمَ الْحَرَامَ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَإِنَّ حُرْمَةَ مَا بَيْنَكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُسْلِمُ؟ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُؤْمِنُ؟ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُهَاجِرُ؟ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ، وَالْمُؤْمِنُ حَرَامٌ عَلَى الْمُؤْمِنِ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ ; لَحْمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَأْكُلَهُ بِالْغِيبَةِ يَغْتَابُهُ، وَعِرْضُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَخْرِقَهُ، وَوَجْهُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَلْطُمَهُ، وَدَمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَسْفِكَهُ، وَمَالُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَظْلِمَهُ، وَأَذَاهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعًا".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر قربانی کے دنوں میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: کیا یہ حرمت والا دن نہیں ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری آپس کی حرمت قیامت کے دن تک اسی طرح رہے گی جس طرح یہ دن قابل احترام ہے میں تمہیں بتاتا ہوں مسلمان کون ہے وہ شخص کہ (دوسرے) مسلمان اس کی زبان اور ہاتھ سے سلامت رہیں اور میں تمہیں بتاتا ہوں مومن کون ہے یہ وہ شخص ہے کہ لوگ اپنے اموال اور اپنی جانوں کے حوالے سے اس سے محفوظ رہیں اور میں تمہیں بتاتا ہوں مہاجر کون ہے یہ وہ شخص ہے، جو برائیوں سے لاتعلق رہے اور مومن دوسرے مومن کے لئے اسی طرح قابل احترام ہے جس طرح اس دن کی حرمت ہے اس کا گوشت (یعنی عزت) اس کے لئے قابل احترام ہے کہ دو اس کی غیبت کر کے اس کی غیر موجودگی میں وہ گوشت کھا لے اور اس کی عزت اس کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس کو خراب کر دے اور اس کا چہرہ اس کے لئے قابل احترام ہے کہ اس پر تھپڑ مارے اور اس کا خون قابل احترام ہے کہ وہ اسے بہائے اور اس کا مال اس کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے اور اس کو اذیت دینا اس کے لئے حرام ہے کہ وہ اسے پرے کر دے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3444)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5628
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ: فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ الْأَضْحَى. وَقَالَ فِيهَا:" وَحَرَامٌ عَلَيْهِ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعَةً تُعَنِّتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے عیدالاضحی کے درمیانے دن میں یہ بات ارشاد فرمائی اور اس میں یہ فرمایا: اس پر یہ حرام ہے کہ وہ اسے یوں پرے کرے کہ وہ اسے مشقت کا شکار کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5628]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3462)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5629
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. قَالَ:" أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قُلْنَا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ ; كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: یہ کون سا دن ہے ہم نے عرض کی: قربانی کا دن ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے ہم نے عرض کی: یہ ذوالج کا مہینہ جو حرمت والا مہینہ ہے آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے ہم نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری جانیں تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں اسی طرح قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں حرمت ہے خبردار! موجود شخص غیر موجود تک تبلیغ کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5629]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5629]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1622)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7632، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5818»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5630
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ وَيَجِيءُ الْأَعْرَابُ، فَإِذَا رَأَوْا وَجْهَهُ قَالُوا: هَذَا وَجْهٌ مُبَارَكٌ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا" قَالَ: فَدُرْتُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا". قَالَ: فَدُرْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا، فَذَهَبَ يَبْزُقُ فَقَالَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِهَا بُزَاقَهُ، فَمَسَحَ بِهَا نَعْلَهُ، كَرِهَ أَنْ يُصِيبَ بِهِ أَحَدًا مِمَّنْ حَوْلَهُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ وَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا. اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟ وَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ". قَالَ: وَأَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ. فَقَالَ:" تَصَدَّقُوا ; فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّكُمْ لَا تَرَوْنِي بَعْدَ يَوْمِي هَذَا". وَوَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَنْ يُهِلُّوا مِنْهَا، وَذَاتَ عِرْقٍ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ، أَوْ قَالَ: لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ اس وقت منی میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) عرفات میں موجود تھے دیہاتی لوگ آتے تھے جب وہ آپ کا چہرہ دیکھتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ یہ مبارک چہرہ ہے راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے۔ راوی کہتے ہیں: میں پھر گھوم کر آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے راوی کہتے ہیں: میں گھوم کر آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے راوی بیان کرتے ہیں: تو پھر آپ تھوکنے لگے تو آپ نے اپنا ہاتھ آگے کیا اور وہ تھوک اپنے ہاتھ پر ڈالا اور اسے اپنے جوتے کے ذریعے پونچھ لیا آپ نے اس بات کو پسند نہیں کیا کہ آپ کے ارد گرد موجود افراد میں سے کسی کو وہ تھوک لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! یہ کون سا دن ہے اور یہ کون سا مہینہ ہے؟ تمہاری جانیں تمہارے اموال تمہارے لئے قابل احترام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی تمہارے اس مہینے میں تمہارے اس شہر میں حرمت ہے: اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ موجود فرد غیر موجود فرد تک تبلیغ کر دے۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ صدقہ کرو میں نہیں جانتا ہو سکتا ہے کہ آج کے دن کے بعد تم مجھے نہ دیکھ پاؤ“۔ (رادی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات مقرر کیا کہ وہ وہاں سے احرام باندھیں گے اور اہل عراق کے لئے ذات عرق کو مقرر کیا راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: اہل مشرق کے لئے کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جسے امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5630]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3351)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1742، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح