الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابُ دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ .
عمرہ، حج میں داخل ہو گیا ہے
حدیث نمبر: 5659
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَّرَ عَلَى الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ وَقَالَ:" دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَضَعَّفَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ:" لَا صَرُورَةَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَضَعَّفَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ:" لَا صَرُورَةَ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے مروہ (پہاڑی) پر چوڑے تیر کے ذریعے بال چھوٹے کروائے اور ارشاد فرمایا: قیامت کے دن تک کے لئے عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے ضعیف قرار دیا ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں:
”صرورۃ“ نہیں ہو گا“ (یعنی یہ نہیں ہو گا کہ کوئی شخص حج یا عمر ہی نہ کرے، یا یہ مراد ہے کہ کوئی شخص حرم کی کسی حرمت کو پامال کرے اور پھر یہ عذر پیش کرے کہ میں تو پہلی مرتبہ آیا ہوں مجھے یہاں کے آداب و احکام کا پتہ نہیں ہے، تو اس کا یہ عذر قابل قبول نہیں ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5659]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1148) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1881 و 1582)، أخرجه مسند البزار برقم: 3449، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1581، 1582»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف