🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

130. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5734
وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: مَرَّ ابْنُ الزُّبَيْرِ، وَابْنُ عَبَّاسٍ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَهْلُ الشَّامِ يَرْمُونَهَا مِنْ فَوْقِ أَبِي قَبِيسٍ الْجَبَلِ بِالْمَنْجَنِيقِ بِالْحِجَارَةِ فَأَرْسَلَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ صَاعِقَةً فَأَحْرَقَتْ مَنْجَنِيقَهُمْ، وَأَحْرَقَتْ تَحْتَهُ أَرْبَعَةً وَأَرْبَعِينَ رَجُلًا قَالَ أُنَاسٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ: لَا يَهُولَنَّكُمْ فَإِنَّهَا أَرْضُ صَوَاعِقَ! فَأَرْسَلَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أُخْرَى فَأَحْرَقَتْ مَنْجَنِيقَهُمْ، وَأَحْرَقَتْ تَحْتَهُ أَرْبَعِينَ رَجُلًا، قَالَ: فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ أَتَاهُمْ مَوْتُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَتَفَرَّقَ أَهْلُ الشَّامِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا يَأْتِي فِي كِتَابِ الْفِتَنِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا گزر مسجد سے ہوا اس وقت اہل شام جبل ابوقبیس سے اس (خانہ کعبہ) پر منجنیق کے ذریعے پتھر پھینک رہے تھے اللہ تعالیٰ نے ان پر بجلی بھیجی جس نے ان کی منجنیق کو جلا دیا اور اس کے نیچے چوالیس افراد بھی جل گئے بنوامیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے کہا: تم لوگ پریشان نہ ہو یہاں پر بجلی گرتی رہتی ہے پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک اور بجلی بھیجی اس نے ان کی منجنیق کو جلا دیا اور اس کے نیچے چالیس افراد کو جلا دیا راوی کہتے ہیں: ابھی وہ لوگ اسی حالت میں تھے کہ ان کے پاس یزید بن معاویہ کے مرنے کی اطلاع آ گئی تو اہل شام ادھر ادھر بکھر گئے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے وہ حدیث ذکر کی ہے، جو آگے چل کے فتنوں سے متعلق کتاب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5734]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5735
وَعَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ مَوْلَاهُ أَنَّهُ حَدَّثَهُ: أَنَّهُ كَانَ فِيمَنْ بَنَى الْكَعْبَةَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، قَالَ: وَلِي حَجَرٌ أَنَا أَنْحِتُهُ بِيَدِي أَعْبُدُهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ تَعَالَى، وَأَجِيءُ بِاللَّبَنِ الْخَاتِرِ الَّذِي أُنْفِسُهُ عَلَى نَفْسِي فَأَصُبُّهُ عَلَيْهِ فَيَجِيءُ الْكَلْبُ فَيَلْحَسُهُ ثُمَّ يَشْغَرُ فَيَبُولُ فَبَنَيْنَا حَتَّى بَلَغْنَا مَوْضِعَ الْحَجَرِ، وَمَا يَرَى الْحَجَرَ أَحَدٌ فَإِذَا هُوَ، وَسَطَ حِجَارَتِنَا مِثْلُ رَأْسِ الرَّجُلِ يَكَادُ يَتَرَاءَى مِنْهُ، وَجْهُ الرَّجُلِ، فَقَالَ بَطْنٌ مِنْ قُرَيْشٍ: نَحْنُ نَضَعُهُ، وَقَالَ آخَرُونَ: نَحْنُ نَضَعُهُ، قَالَ: اجْعَلُوا بَيْنَكُمْ حَكَمًا، قَالُوا: أَوَّلُ رَجُلٍ يَطْلُعُ مِنَ الْفَجِّ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَتَاكُمُ الْأَمِينُ، فَقَالُوا لَهُ، فَوَضَعَهُ فِي ثَوْبٍ ثُمَّ دَعَا بُطُونَهُمْ فَأَخَذُوا بِنَوَاحِيهِ مَعَهُ فَوَضَعَهُ هُوَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مجاہد نے اپنے آقا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ لیا تھا وہ بیان کرتے ہیں: میرا ایک پتھر ہوتا تھا، جسے میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے تیار کیا تھا اور میں اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتا تھا میں تازہ دودھ لے کے آیا میں نے اپنے اوپر ایثار کر کے وہ بت کے لئے مخصوص کیا وہ دودھ میں نے اس بت پر انڈیل دیا ایک کتا آیا اور اسے چاٹنے لگا پھر اس نے ٹانگ اوپر کی اور بت پر پیشاب کر دیا پھر ہم نے خانہ کعبہ کی تعمیر شروع کی یہاں تک کہ جب ہم حجر اسود والی جگہ پر پہنچے، تو حجر اسود کو کوئی دیکھ نہیں پا رہا تھا، اچانک وہ ہمارے پتھروں کے درمیان آدمی کے سر کی مانند موجود تھا، اس میں آدمی کا چہرہ تقریباً دکھائی دیتا تھا، قریش کے ہر ایک قبیلے کے افراد نے کہا: ہم اسے رکھیں گے دوسروں نے کہا: ہم اسے رکھیں گے پھر کسی نے کہا: کہ تم اس بارے میں اپنے درمیان کسی کو ثالث بنا لو ان لوگوں نے کہا: اس راستے سے جو شخص سب سے پہلے آئے گا (وہ ثالث ہو گا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے لوگوں نے کہا: امین شخص تمہارے پاس آئے ہیں ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: (تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے) اس حجر اسود کو ایک کپڑے میں رکھوایا اور پھر قریش کی تمام شاخوں کو بلوا کر اس کپڑے کے کونے انہیں پکڑوا دیے اور پھر اسے اس جگہ پر خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5735]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15078»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں