🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

135. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5744
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، وَكَانَ مَعَهُ حِينَ دَخَلَهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُصَلِّ فِي الْكَعْبَةِ، وَلَكِنَّهُ لَمَّا دَخَلَهَا، وَقَعَ سَاجِدًا بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ يَدْعُو.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے حدیث بیان کی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ میں نماز ادا نہیں کی تھی بلکہ جب آپ اندر تشریف لائے تھے تو آپ نے دو ستونوں کے درمیان سجدہ کیا تھا اور پھر بیٹھ کر دعا کرتے رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5744]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1801)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1804، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3007»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5745
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ الْبَيْتَ ] ، وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُصَلِّ فِي [ الْبَيْتِ حِينَ دَخَلَهُ ] ، وَلَكِنَّهُ لَمَّا خَرَجَ فَنَزَلَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ بَابِ الْبَيْتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ مَعْنَاهُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے تو آپ نے اندر نماز ادا نہیں کی تھی جب آپ باہر تشریف لائے تو آپ نیچے اترے اور آپ نے خانہ کعبہ کے دروازے کے پاس دو رکعت ادا کیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس مفہوم کی روایت نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير .. (289/18) اخرجه احمد فى المسند (1819)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1822»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5746
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فِي الْكَعْبَةِ فَسَبَّحَ، وَكَبَّرَ، وَدَعَا [ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ] ، وَاسْتَغْفَرَ، وَلَمْ يَرْكَعْ، وَلَمْ يَسْجُدْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں کھڑے ہوئے آپ نے «‏‏‏‏سبحان الله» پڑھا «الله اكبر» پڑھا اللہ تعالیٰ سے دعا کی مغفرت طلب کی لیکن آپ نے نہ رکوع کیا اور نہ ہی سجدہ کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5746]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6733) اخرجه احمد فى المسند (1795)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1798، 1833»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5747
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا أُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ فِي الْكَعْبَةِ، مَنْ صَلَّى فِيهَا فَقَدْ تَرَكَ شَيْئًا خَلْفَهُ، وَلَكِنْ حَدَّثَنِي أَخِي أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَهَا خَرَّ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ سَاجِدًا ثُمَّ قَعَدَ فَدَعَا، وَلَمْ يُصَلِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کروں کیونکہ جو شخص خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرے گا وہ اس کے کچھ حصے کو اپنی پشت کی طرف کر لے گا میرے بھائی نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس میں داخل ہوئے تھے تو آپ دو ستونوں کے درمیان سجدے میں چلے گئے تھے پھر آپ بیٹھ گئے اور دعا کرتے رہے آپ نے (خانہ کعبہ کے اندر) نماز ادا نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1105) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (270/18) اخرجه احمد فى المسند (1801)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں