🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

158. بَابُ أَعْلَامِ حُدُودِهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کی حدود کے نشانات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5798
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّمُرَ بِالْمَدِينَةِ بَرِيدًا فِي بَرِيدٍ، وَأَرْسَلَنِي فَأَعْلَمْتُ عَلَى الْحَرَمِ عَلَى شَرَفِ ذَاتِ الْحَيْسِ، وَعَلَى شَرِيبٍ، وَعَلَى أَشْرَافِ مَحِيصٍ، وَعَلَى نُبَيْتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کو ہر طرف سے ایک برید جتنے حصے کو، میں، ببول کے درخت (کو کاٹنے کے حوالے سے) حرم قرار دیا ہے، آپ نے مجھے بھیجا، تاکہ میں ”ذات الحیس“ شریب“ ”اشراف محیص“ اور ”نبیط“ کے ٹیلوں پر حرم ہونے کے نشانات قائم کر دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (55 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5799
وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُعَلِّمُ عَلَى حُدُودِ الْحَرَمِ فَقَطْ.
وَفِي طَرِيقِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تاکہ میں حرم کی حدود کے نشانات متعین کر دوں۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران بن ابوثابت ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5799]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ((98/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5800
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ بَرِيدًا مِنْ نَوَاحِيهَا كُلِّهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کو ہر طرف سے ایک برید جتنا حرم قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1190)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5801
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: لَنَا غُنَيْمٌ وَغِلْمَانٌ، وَنَحْنُ وَهُمْ بِثَرِيرٍ، وَهُمْ يَخْبِطُونَ عَلَى غَنَمِهِمْ هَذِهِ الثَّمَرَةَ - يَعْنِي الْحُبْلَةَ - قَالَ خَارِجَةُ: وَهِيَ ثَمَرُ السَّمُرِ، فَقَالَ جَابِرٌ: لَا يُخْبَطُ، وَلَا يُعْضَدُ حِمَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ هِشُّوا هَشًّا.
ثُمَّ قَالَ جَابِرٌ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَمْنَعُ أَنْ يُقْطَعَ الْمَسَدُ، قَالَ خَارِجَةُ: وَالْمَسَدُّ: مِرْوَدُ الْبَكَرَةِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تَتَضَمَّنُ حُرْمَتَهَا، وَغَيْرَ ذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا حارث بن رافع بن مکیث جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے پاس کچھ بکریاں ہیں اور کچھ غلام ہیں ہم اور وہ لوگ ثریر میں رہتے ہیں وہ لوگ اپنی بکریوں کو، عصا درخت پر مار کر یہ پھل، یعنی حبلہ کھلاتے تھے، (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد ببول کے درخت کا پھل ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول کی چراگاہ کے پتے اتارے اور کاٹے نہیں جائیں گے، البتہ تم (درخت کو) ہلا کر (پتے اتار لو!)۔ پھر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو کھجور (کے درخت) کا ریشہ کاٹنے سے بھی منع کرتے تھے۔ خارجہ نامی راوی کہتے ہیں: ”مسد“ سے مراد، چرخی کا کیل ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) آگے چل کے ایسی احادیث آئیں گی جو اس حرمت کا مفہوم ضمن میں لئے ہوئے ہوں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5801]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں