الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
171. بَابُ قَوْلِهِ: لَا تَجْعَلُنَّ قَبْرِي وَثَنًا .
نبی اکرم ﷺ کے فرمان کا بیان:”تم میری قبر کو بت ہرگز نہ بنا دینا“
حدیث نمبر: 5846
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَجْعَلُنَّ قَبْرِي وَثَنًا، لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لِوَقْفِهِ فِي الْقُرْآنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لِوَقْفِهِ فِي الْقُرْآنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میری قبر کو بت ہرگز نہ بنا دینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر منت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا دیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق ابواسرائیل ہے قرآن کے بارے میں اس کے توقف کی وجہ سے اس راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5846]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (246/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7311، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2698»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5847
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَجِيءُ إِلَى فُرْجَةٍ كَانَتْ عِنْدَ قَبْرِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَدْخُلُ فِيهَا فَيَدْعُو فَنَهَاهُ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا، وَلَا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، فَإِنَّ تَسْلِيمَكُمْ يَبْلُغُنِي أَيْنَمَا كُنْتُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجَعْفَرِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجَعْفَرِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امام زین العابدین کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے پاس موجود کشادہ جگہ کے پاس آیا اور اس میں داخل ہو کے دعا کرنے لگا تو امام زین العابدین رضی اللہ عنہ نے اسے منع کیا اور فرمایا: میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میری قبر کو عید نہ بنا لینا اور اپنے گھروں کو قبر نہ بنانا تم جہاں کہیں بھی ہو گے تمہار اسلام مجھ تک پہنچے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن ابراہیم جعفری ہے امام ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5847]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (469)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف