🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابٌ فِيمَنْ أَوْصَى بِأَنْ يُضَحَّى عَنْهُ .
اس شخص کا بیان، جو یہ وصیت کرے کہ اس کی طرف سے قربانی کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5979
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُضَحِّيَ عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَفْعَلَهُ.
وَقَالَ الْمُحَارِبِيُّ فِي حَدِيثِهِ: ضَحَّى عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ: وَاحِدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْآخَرِ عَنْهُ فَقِيلَ لَهُ. فَقَالَ: إِنَّهُ أَمَرَنِي فَلَا أَدَعُهُ أَبَدًا.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَمَرَنِي أَنْ أُضَحِّيَ عَنْهُ. مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ كَبْشٍ، وَلَا كَبْشَيْنِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو الْحَسْنَاءِ، وَلَا يُعْرَفُ رَوَى عَنْهُ غَيْرُ شَرِيكٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں (ہر سال) آپ کی طرف سے دو دنبے قربان کروں تو میں ایسا کرنے کو پسند کرتا ہوں۔ محاربی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: (یہ حکم دیا تھا) کہ میں آپ کی طرف سے دو دنبے قربان کروں ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہو اور دوسرا ان کی طرف سے ہو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں بات چیت کی گئی تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا اس لئے میں انہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں آپ کی طرف سے قربانی کروں“۔ انہوں نے اس میں ایک یا دو دنبوں کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوحسناء ہے اور یہ معروف نہیں ہے شریک کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5979]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1282»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5980
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُضَحَّى لَيْلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ رات کے وقت قربانی کی جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11458)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11458»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں