🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَذْفِ .
کنکری مارنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6010
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَذْفِ، فَأَخَذَ ابْنُ عَمٍّ لَهُ فَقَالَ: عَنْ هَذَا وَخَذَفَ. فَقَالَ: أَلَا أُرَانِي أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْهُ، وَأَنْتَ تَخْذِفُ؟ وَاللَّهِ لَا أُكَلِّمُكَ عَرَبِيَّةً مَا عِشْتُ أَوْ مَا بَقِينَا أَوْ نَحْوَ هَذَا، وَفِي رِوَايَةٍ: لَا أُكَلِّمُكَ عَزْمَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری مارنے سے منع کیا ہے ان کے ایک چچا زاد نے ایک کنکری لی اور بولا: اس سے منع کیا ہے؟ پھر اس نے کنکری مار دی تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا میں نے یہ چیز نہیں دیکھی کہ میں نے تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے اور تم نے پھر بھی کنکری مار دی ہے اللہ کی قسم جب تک میں زندہ رہوں گا میں تمہارے ساتھ کوئی بات نہیں کروں گا (یہاں راوی کو شک ہے شاید یہ یہاں لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے) ایک روایت میں یہ بات ہے، یہ بات طے ہے کہ میں تمہارے ساتھ کبھی کلام نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ثابت نامی راوی نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6010]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19950»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6011
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَوْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالْخَذْفَ، فَإِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ، وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ، وَلَا تَنْكَأُ الْعَدُوَّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنکری مارنے سے بچو کیونکہ یہ دانت توڑ دیتی ہے یا آنکھ پھوڑ دیتی ہے اور دشمن کو نقصان نہیں پہنچاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ روایت سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن دینار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (227/18 و228)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں