الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ فِي ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ .
دودھ دینے والی بکری کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6084
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَمَدْتُ إِلَى عَنْزٍ أَذْبَحُهَا، فَثَغَتْ فَسَمِعَ ثَغْوَتَهَا، فَقَالَ:" يَا جَابِرُ، لَا تَقْطَعْ دَرًّا، وَلَا نَسْلًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا هِيَ عَتُودٌ عَلَفْتُهَا الْبَلَحَ وَالرُّطَبَ حَتَّى سَمِنَتْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے میں ذبح کرنے کے لئے بکری کی طرف بڑھا تو وہ منمنانے لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی منمناہٹ سنی تو فرمایا: جابر تم کسی دودھ دینے والی یا حاملہ بکری کو ذبح نہ کرنا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک سال کی بکری ہے میں نے اسے چارے میں کچی کھجوریں اور تازہ کھجوریں کھلائیں ہیں، یہاں تک کہ یہ موٹی تازی ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6084]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6084]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3/396)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14842»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف