الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6094
عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، اقْتُلْ كُلَّ كَلْبٍ". قَالَ: فَوَجَدْتُ نِسْوَةً مِنَ الْأَنْصَارِ بِالصُّورَيْنِ مِنَ الْبَقِيعِ لَهُنَّ كَلْبٌ، فَقُلْنَ: يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعَزَّ رِحَالَنَا، وَإِنَّ هَذَا الْكَلْبَ يَمْنَعُنَا نَفِدُ إِلَيْهِ وَاللَّهِ مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ أَنْ يَأْتِيَنَا حَتَّى تَقُومَ امْرَأَةٌ مِنَّا فَتَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، فَاذْكُرْهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ أَبُو رَافِعٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، اقْتُلْهُ، فَإِنَّمَا يَمْنَعُهُنَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابورافع! تم ہر کتے کو مار دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انصار کی کچھ خواتین کو بقیع کے پاس پایا، ان کا ایک کتا تھا ان خواتین نے کہا: اے ابورافع! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (ہمارے گھروں کو) بے نیاز فرما دیا ہے (یا سامان کی کفایت کی ہے) اور یہ کتا ہمارے لیے رکاوٹ بنتا ہے، اللہ کی قسم! کوئی بھی شخص ہمارے پاس نہیں آ سکتا اس کے آنے سے پہلے ہم میں سے کوئی ایک عورت اٹھ کر چلی جاتی ہے اور اس کتے کے اور آنے والے کے درمیان حائل ہو جاتی ہے تم اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کرو۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابورافع! تم اسے قتل کر دو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان (خواتین) کی حفاظت کرے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6094]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1227) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (927) اخرجه احمد فى المسند (9/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23353»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6095
وَفِي رِوَايَةٍ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَقْتُلَ الْكِلَابَ فَخَرَجْتُ أَقْتُلُ الْكِلَابَ فَلَا أَرَى كَلْبًا إِلَّا قَتَلْتُهُ فَإِذَا كَلْبٌ يَدُورُ بِبَيْتٍ فَأَرَدْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ، فَنَادَانِي إِنْسَانٌ مِنْ جَوْفِ الْبَيْتِ يَا عَبْدَ اللَّهِ، مَا تُرِيدُ أَنْ تَصْنَعَ؟ قُلْتُ: أُرِيدُ أَنْ أَقْتُلَ هَذَا الْكَلْبَ. قَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ مُضَيَّعَةٌ، وَإِنَّ هَذَا الْكَلْبَ يَطْرُدُ عَنِّيَ السَّبُعَ وَيُؤْذِنُنِي بِإِلْجَائِي، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں کتوں کو مار دوں میں نکلا اور کتوں کو مارنے لگا میں نے جو بھی کتا دیکھا اسے قتل کر دیا ایک کتا ایک گھر کے گرد چکر لگا رہا تھا میں اسے قتل کرنے لگا تو اس گھر کے اندر سے کسی انسان نے مجھے پکار کر کہا: اے اللہ کے بندے! تم کیا کرنا چاہتے ہو؟ میں نے جواب دیا میں اس کتے کو مارنا چاہتا ہوں اس عورت نے کہا: میں ایک بے سہارا عورت ہوں، یہ کتا مجھ سے درندوں کو دور رکھتا ہے اور آنے والے کے بارے میں (بھونک کر) مجھے بتا دیتا ہے، پھر سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6095]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6096
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَسْتَأْذِنُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهُ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ، فَقَامَ إِلَيْهِ، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الْبَابِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَذِنَّا لَكَ". قَالَ:" أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا صُورَةٌ". فَوَجَدُوا جِرْوًا فِي بَعْضِ بُيُوتِهِمْ. قَالَ أَبُو رَافِعٍ: فَأَمَرَنِي حِينَ أَصْبَحْتُ، فَلَمْ أَدَعْ كَلْبًا إِلَّا قَتَلْتُهُ، فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٍ قَاصِيَةٍ لَهَا كَلْبٌ يَنْبَحُ عَلَيْهَا، فَرَحِمْتُهَا، وَتَرَكْتُهُ، وَجِئْتُ، فَأَمَرَنِي، فَرَجَعْتُ إِلَى الْكَلْبِ، فَقَتَلْتُهُ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الَّتِي أَمَرْتَ بِقَتْلِهَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اندر آنے کے لئے اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی انہیں اندر آنے میں تاخیر ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لی اور اٹھ کر ان کی طرف چلے گئے وہ دروازے پر کھڑے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم نے تمہیں اجازت دے دی تھی۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! لیکن ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں جس میں کتا یا تصویر موجود ہو (راوی بیان کرتے ہیں:) تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ایک کتے کے پلے کو پایا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ مجھے جو بھی کتا ملے میں اسے قتل کر دوں ایک عورت جو آبادی سے ہٹ کے رہتی تھی اس کا ایک کتا تھا جو اس کی حفاظت کے لئے بھونکا کرتا تھا مجھے اس عورت پر رحم آیا میں نے اس کتے کو چھوڑ دیا میں آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا میں کتے کی طرف واپس گیا اور میں نے اسے مار دیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے جس مخصوص قسم کے جانور کو مارنے کا حکم دیا ہے اس میں سے ہمارے لئے کون سا حلال ہے؟ تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیز حلال قرار دی گئی ہے؟ تم یہ فرما دو! تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6096]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (972 مطولا و 971 مختصرا) ورواه الحاكم فى المستدرك (311/2)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 972، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4658/4، 5410/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6097
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ جَدَّتَهُ سَلْمَى أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ أَبَا رَافِعٍ إِلَى بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ يَزِيدَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، وَبَعَثَ رَجُلًا آخَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبیداللہ بن علی بیان کرتے ہیں: ان کی دادی سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو بنوامیہ بن یزید کی طرف بھیجا تاکہ وہ کتوں کو مار دیں آپ نے ایک اور شخص کو کتوں کو مارنے کے حکم کے ساتھ (کسی اور طرف) سے بھیجا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6097]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6097]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/24)»
الحكم على الحديث:
إسناده رجالہ
حدیث نمبر: 6098
وَعَنْ جَابِرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكِلَابِ الْمَدِينَةِ أَنْ تُقْتَلَ، فَجَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ: إِنَّ مَنْزِلِي شَاسِعٌ، وَلِي كَلْبٌ، فَرَخَّصَ لَهُ أَيَّامًا، ثُمَّ أَمَرَ بِقَتْلِ كَلْبِهِ.
قُلْتُ: هُوَ صَحِيحٌ خَلَا الرُّخْصَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: هُوَ صَحِيحٌ خَلَا الرُّخْصَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کے کتوں کے بارے میں یہ حکم دیا کہ انہیں قتل کر دیا جائے سیدنا عبداللہ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے عرض کی: میرا گھر دور ہے میرا ایک کتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چند دن تک رخصت دی پھر آپ نے ان کے کتے کو بھی مار دینے کا حکم دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں رخصت کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6098]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1804 و 1886 و 2072) اخرجه احمد فى المسند (326/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14085»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6099
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ كِلَابِ الْعَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ -، وَإِنْ كَانَ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ - لَمْ يَثْبُتْ لَهُ مِنْهَا سَمَاعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ -، وَإِنْ كَانَ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ - لَمْ يَثْبُتْ لَهُ مِنْهَا سَمَاعٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی آنکھوں والے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی اگرچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں لیکن ان کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6099]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24264»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 6100
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِ كُلِّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ، فَاقْتُلُوا الْمُعَيَّنَةَ مِنَ الْكِلَابِ، فَإِنَّهَا الْمَلْعُونَةُ مِنَ الْجِنِّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کتے مخصوص قسم کی ایک مخلوق نہ ہوتے تو میں ہر کالے سیاہ کتے کو مار دینے کا حکم دیتا البتہ کتوں میں سے تم بڑی آنکھوں والوں کو مار دو! کیونکہ وہ ملعون ہیں، اور جنات سے تعلق رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6100]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6100]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2442) اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (11979)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2740»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6101
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتُلُوا الْكِلَابَ". فَقَالَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا تَنْفَعُنَا إِنَّهَا تَكُونُ فِي غَنَمِنَا، وَزَرْعِنَا؟ قَالَ:" فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْبَهِيمَ".
وَالْبَهِيمُ الَّذِي تَقُولُ النَّاسُ: إِنَّهُ الْجِنُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
وَالْبَهِيمُ الَّذِي تَقُولُ النَّاسُ: إِنَّهُ الْجِنُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تم لوگ کتوں کو مار دو اہل مدینہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ہمیں نفع دیتے ہیں یہ ہماری بھیڑ بکریوں میں اور ہمارے کھیتوں میں (حفاظت کا کام کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے اس کو مار دو جو بہیم (جس کا رنگ مکمل کالا ہو)۔ بہیم کے بارے میں لوگ یہ کہتے ہیں: وہ جن ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن بحر کا معاملہ مختلف ہے، جو امام بزار کا استاد ہے میں نے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6101]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1228)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9390»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6102
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے مخصوص قسم کی مخلوق نہ ہوتے تو میں انہیں مار دینے کا حکم دیتا البتہ تم ان میں سے ہر کالے سیاہ کتے کو مار دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6102]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6102]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6103
وَعَنْ أُسَامَةَ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - قَالَ: دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ". فَإِذَا كَلْبٌ قَالَ أُسَامَةُ: فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى رَأْسِي فَصِحْتُ! فَقَالَ:" مَا لَكَ؟". فَقُلْتُ: كَلْبٌ! فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُتِلَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ لَمْ تَأْتِنِي؟ وَكُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي؟". فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا تَصَاوِيرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ يَأْتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ يَأْتِي.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ پریشان تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: جبرائیل نے میرے پاس آنے کا مجھ سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ تین دن سے میرے پاس نہیں آئے وہاں ایک کتا موجود تھا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور آواز نکالی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہو ہے؟ میں نے عرض کی: کتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مار دیا گیا پھر سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم میرے پاس نہیں آئے جبکہ تم نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا اور تم نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی، تو انہوں نے عرض کی: ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر موجود ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ یہ روایت منقول ہے، جسے امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کیا ہے وہ روایت آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6103]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21265، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 387، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1346، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید