🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابُ النُّهْبَةِ فِي الْعُرْسِ .
شادی کے موقع پر (کھانے کی چیز وغیرہ) لوٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6176
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: شَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِمْلَاكَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ وَالْأُلْفَةِ، وَالطَّائِرِ الْمَيْمُونِ، وَالسَّعَةِ فِي الرِّزْقِ، بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ دَفِّفُوا عَلَى رَأْسِهِ".
فَجِيءَ بِدُفٍّ فَضُرِبَ بِهِ. فَأَقْبَلَتِ الْأَطْبَاقُ عَلَيْهَا فَاكِهَةٌ، وَسُكَّرٌ، فَنُثِرَ عَلَيْهِ، وَكَفَّ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَكَمَ لَا تَنْتَهِبُونَ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْ لَمْ تَنْهَ عَنِ النُّهْبَةِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ نُهْبَةِ الْعَسَاكِرِ، فَأَمَّا الْعُرْسَاتُ فَلَا". فَحَادَثَهُمْ وَحَادَثُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَازِمٌ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ عَنْ لُمَازَةَ، وَلَيْسَ ابْنَ زَبَّارٍ ؛ هَذَا مُتَأَخِّرٌ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ أَتَمَّ مِنْ هَذَا بِإِسْنَادٍ فِيهِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ، وَهُوَ غَيْرُ هَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب میں سے ایک صاحب کی شادی میں شریک ہوئے تو آپ نے دعا دی: بھلائی برکت الفت ہو خوش نصیبی آئے رزق میں گنجائش نصیب ہو اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو برکت نصیب کرے! (پھر آپ نے فرمایا:) تم لوگ اس کے سرہانے دف بجاؤ پھر ایک دف لائی گئی اور اس کے سرہانے بجائی گئی اسی دوران تھال آئے جس میں پھل اور مٹھائی موجود تھے وہ اس پر نچھاور کیے گئے لوگوں نے اپنے ہاتھ روک لیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وجہ تم لوٹتے کیوں نہیں ہو؟ لوگوں نے عرض کی: کیا آپ نے لوٹنے سے منع نہیں کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں لشکروں میں لوٹنے سے منع فرمایا ہے جہاں تک شادی کا تعلق ہے، تو وہ (ممنوع) نہیں ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ اور لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے بنو ہاشم کے غلام حازم نے اسے لمازہ سے نقل کیا ہے وہ ابن زبار نہیں ہے یہ بعد کے زمانے کا ہے میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس سے زیادہ مکمل طور پر ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ایک راوی بشر بن ابراہیم ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے اور وہ سند اس سند کے علاوہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (194 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى مجمع المعجم الكبير (97/20 و 98)، أخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14491»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6177
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ يَنْهَى عَنِ النُّهْبَةِ فِي الْعُرْسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُمْرَانَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ شادی کے موقع پر لوٹنے سے منع کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن حمران ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (224/17)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21177»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں