🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ اجْتِنَابِ الشُّبُهَاتِ .
مشتبہ چیزوں سے اجتناب کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6305
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ، فَمَنْ تَوَقَّاهُنَّ كَانَ أَتْقَى لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَاقَعَهُنَّ يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَ الْكَبَائِرَ ؛ كَالْمُرْتِعِ إِلَى جَانِبِ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ، وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، وَحِمَى اللَّهِ حُدُودُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ امور ہیں جو شخص ان سے بچ کے رہتا ہے وہ اپنے دین اور اپنی عزت کو محفوظ کر لیتا ہے اور جو شخص ان میں مبتلا ہو جاتا ہے، تو قریب ہے کہ وہ کبیرہ گناہوں میں بھی واقع ہو جائے اس کی مثال چرنے والے کی مانند ہے، جو چراگاہ کے ارد گرد چر رہا ہوتا ہے، تو عنقریب وہ چراگاہ کے اندر داخل ہو جاتا ہر بادشاہ کی مخصوص چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخصوص چراگاہ اس کی مقرر کردہ حدود ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6305]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1653)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1756»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6306
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ، فَمَنِ اتَّقَاهَا كَانَ أَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ أَوْشَكَ أَنْ يَقَعَ فِي الْحَرَامِ كَالْمُرْتِعِ حَوْلَ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَ الْحِمَى، وَهُوَ لَا يَشْعُرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان کچھ مشتبہ امور ہیں تو جو شخص ان سے بچ کے رہتا ہے، وہ اپنے دین اور اپنی عزت کو بچا لیتا ہے اور جو شخص مشتبہ چیزوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، تو عنقریب وہ حرام میں مبتلا ہو جائے گا جیسے چراگاہ کے ارد گرد چرنے والا جانور چراگاہ کے اندر بھی جا سکتا ہے اور اسے اس بات کا پتہ بھی نہیں چلتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2889)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2889، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 31»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6307
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَلَالُ بَيِّنٌ وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ فَدَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ".
وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ سَعْدُ بْنُ زُنْبُورٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ، وَإِسْنَادُ الصَّغِيرِ حَسَنٌ.
انہوں نے معجم صغیر میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے ”حلال واضح ہے اور حرام واضح ہے، تو تم اس چیز کو چھوڑ کر جو تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہو اس چیز کی طرف چلے جاؤ جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے“۔ معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سعد بن زنبور ہے ابوحاتم کہتے ہیں: وہ مجہول ہے معجم صغیر کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5930، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3776، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4550، 5026، 6302، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5850، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2183، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13104، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2169، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 753»

الحكم على الحديث:
إسنادِ اوسط ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں