الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ .
سودا کرتے ہوئے قسم اٹھانا
حدیث نمبر: 6335
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أُشَيْمِطٌ زَانٍ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ". فَذَكَرُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا، سفید و سیاہ بالوں والا (عمر رسید) زانی، غریب متکبر، اور وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہو اور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے، یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اُسے فروخت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تا ہم معجم صغیر اور معجم اوسط میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6335]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (821) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6111)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6336
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ غَدًا: شَيْخٌ زَانٍ، وَرَجُلٌ اتَّخَذَ الْأَيْمَانَ بِضَاعَةً فِي كُلِّ حَقٍّ وَبَاطِلٍ، وَفَقِيرٌ مُخْتَالٌ مَزْهُوٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ کل (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر نہیں کرے گا بوڑھا زانی، وہ شخص جو ہر حق اور باطل کی صورت میں سامان کو قسم کے عوض میں حاصل کرتا ہے اور غریب ’ متکبر، خود پسند“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6336]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس سے پہلے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (185/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف