الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا .
شراب اور اس کی قیمت کا بیان
حدیث نمبر: 6410
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْخَمْرِ، وَحَرَّمَ ثَمَنَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کو منع کیا ہے اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6410]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6410]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1282)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6411
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْخَمْرَ، وَعَاصِرَهَا، وَشَارِبَهَا، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَشْرِبَةِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَشْرِبَةِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالی نے شراب پر اسے نچوڑنے والے پر اسے پینے والے پر اسے پلانے والے پر اسے فروخت کرنے والے پر اسے خریدنے والے پر اسے لاد کر لے جانے والے پر جس کی طرف اسے لاد کر لے جایا جا رہا ہو اس پر اور اس کی قیمت کھانے والے (ان سب پر) لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں کچھ احادیث مشروبات سے متعلق باب میں آگے آئیں گے جو اس نوعیت سے متعلق ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6411]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2755)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6412
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَامِرُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ؟". قَالَ: أَفَلَا أَبِيعُهَا لِلْيَهُودِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ بَائِعَهَا كَشَارِبِهَا، فَأَهْرَقَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الرُّهَاوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الرُّهَاوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا مشکیزہ تحفے کے طور پر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عامر کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: کیا میں اسے کسی یہودی کو فروخت نہ کر دوں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے فروخت کرنے والا اسے پینے والے کی مانند ہے، تو انہوں نے اسے بہا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان رہاوی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6412]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6413
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَبِيعُ؟ قَالَ:" إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اس کو فروخت نہ کر دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے اس کے پینے کو حرام قرار دیا ہے اس نے اس کو فروخت کرنے کو بھی حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6413]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6413]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 1579، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4664، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2042، 3363، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1598، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2103، 2571، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10842، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7980»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6414
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَاتِفًا يَهْتِفُ:" أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَلَا تَبِيعُوهَا، وَلَا تَبْتَاعُوهَا، وَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهَا شَيْءٌ فَلْيُهْرِقْهُ".
قَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا غُلَامُ، احْلُلْ عَنِ الْمَزَادَةِ فَأَهْرِقْهَا، فَأَهْرَقَ النَّاسُ وَمَا لَهُمْ خَمْرٌ يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کرے خبردار! شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے، تو اب تم اسے فروخت نہ کرو اور اسے نہ خریدو، اور جس کے پاس اس کا کچھ بھی ہو وہ اس کو بہا دے“۔ (سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں) سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لڑکے! مشکیزے کا منہ کھول دو اور اسے بہا دو، تو لوگوں نے شراب کو بہا دیا حالانکہ ان دنوں ان کی شراب صرف (کھجور کی دو قسموں) بسر اور تمر سے بنائی جاتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6414]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6414]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف