الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ بَيْعِ اللَّحْمِ بِالْحَيَوَانِ .
جانور کے عوض میں گوشت فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6505
عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ الْخُزَاعِيِّ أَنَّ رَجُلًا نَحَرَ جَزُورًا فَاشْتَرَى مِنْهُ رَجُلٌ عَشِيرًا بِحُقَّةٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّهُ. قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: قَالَ فِيهِ بَعْضُ أَصْحَابِنَا: عَنْ سُفْيَانَ قَالَ فِيهِ: إِلَى أَجَلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
سیدنا عبید بن نضلہ خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اونٹ قربان کیا، تو ایک شخص نے اس سے حقہ کے عوض میں گوشت کا دسواں حصہ لے لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے اس سودے کو کالعدم قرار دیا ابونیم نامی راوی کہتے ہیں: اس روایت کے بارے میں ہمارے بعض اصحاب نے سفیان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: یہ مخصوص مدت کے بعد ادائیگی کی شرط کی صورت میں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6505]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6505]
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 6506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ اللَّحْمِ بِالْحَيَوَانِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے عوض میں گوشت فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6506]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6506]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1266)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5888، وأخرجه شرح السنة برقم: 2066»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف