الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابٌ فِيمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ، أَوْ نَخْلًا مُؤَبَّرَةً .
اس شخص کا بیان، جو کوئی غلام فروخت کرتا ہے اور اس غلام کا مال بھی موجود ہوتا ہے یا وہ کھجور کا درخت فروخت کرتا ہے، جس کے (پھل کی) پیوندکاری ہو چکی ہوتی ہے
حدیث نمبر: 6515
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَلَهُ مَالُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنُهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ. وَمَنْ أَبَّرَ نَخْلًا، وَبَاعَهُ بَعْدَ تَوْبِيرِهِ فَلَهُ ثَمَرَتُهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی غلام فروخت کرے اور اس غلام کے پاس مال موجود ہو، تو وہ مال اس فروخت کرنے والے کو ملے گا اگر غلام کے ذمہ قرض ہو، تو اس کی ادائیگی بھی اس شخص کے ذمہ ہو گی البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو، تو حکم مختلف ہے اور جس شخص نے کھجور کے درخت کی پیوند کاری کر لی ہو اور اس کی پیوند کاری کرنے کے بعد وہ کھجور کا درخت فروخت کرے، تو اس کا پھل اس فروخت کرنے والے کو ملے گا البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو، تو حکم مختلف ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ دمشقی ہے وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6515]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ دمشقی ہے وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6515]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (309/3 و 310)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13802، 13914»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6516
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاعَ مَمْلُوكًا، وَلَهُ مَالٌ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، فَالدَّيْنُ عَلَى الْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْبَائِعُ عَلَى الْمُشْتَرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عُبَادَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی غلام فروخت کرے اور اس غلام کا مال موجود ہو یا اس کے ذمہ قرض ہو، تو قرض کی ادائیگی فروخت کرنے والے کے ذمہ ہو گی البتہ اگر فروخت کرنے والے نے خریدار کے ذمہ شرط عائد کر دی ہو، تو حکم مختلف ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اسحاق بن یحیی بن عبادہ نے اپنے دادا سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6516]

إسناده منقطع