🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

84. بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ لِمَنْ تَصَدَّقَ بِهَا .
جس شخص نے کوئی چیز صدقہ کی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6531
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الزُّبَيْرَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَ فَرَسًا مِنْ ضِئْضِئِهَا تُبَاعُ فَنُهِيَ أَنْ يَشْتَرِيَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا پھر انہوں نے اس گھوڑے کی اولاد میں سے ایک گھوڑا پایا جو فروخت ہو رہا تھا تو انہیں اس کو خریدنے سے منع کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6531]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المستد (1312) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12774)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6532
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: أُعْطِيتُ نَاقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ نَسْلِهَا، أَوْ مِنْ ضِئْضِئِهَا فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" دَعْهَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ هِيَ وَأَوْلَادُهَا جَمِيعًا فِي مِيزَانِكَ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي شِرَائِهِ لَا شِرَاءِ شَيْءٍ مِنْ نَسْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اللہ کی راہ میں ایک اونٹنی دی گئی میں نے اس اونٹنی کی نسل میں سے ایک جانور خریدنے کا اردہ کیا (یہاں ایک لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے) میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو قیامت کے دن یہ اور اس کی ساری اولاد تمہارے میزان میں آئیں گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو صدقے والے جانور کو خریدنے کے بارے میں ہے اس کی نسل میں سے کسی چیز کو خریدنے کے بارے میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6532]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1303)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6533
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: تَصَدَّقْتُ بِفَرَسٍ [ لِي ] ، فَرَأَيْتُ ابْنَتَهَا تُقَامُ فِي السُّوقِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا.
قُلْتُ: هَكَذَا هُوَ فِي الْأَصْلِ مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ.
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنا گھوڑا صدقہ کر دیا پھر میں نے اس کی بیٹی کو بازار میں کھڑی دیکھا میں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت اصل میں اسی طرح مذکور ہے اس میں مزید کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4667)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6534
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَيْضًا قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ بَعْدُ يُبَاعُ فِي السُّوقِ بِثَمَنٍ يَسِيرٍ مَهْزُولٍ مَضْرُوبٍ، وَقَدْ عَرَفْتُ عُرْفَهُ، قَالَ: فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ. وَإِسْنَادُ الثَّانِي مُرْسَلٌ وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ الْأَوَّلِ مُرْسَلٌ أَيْضًا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا بعد میں، میں نے اسے بازار میں تھوڑی قیمت کے عوض میں فروخت ہوتے ہوئے دیکھا وہ کمزور اور بے حال ہو چکا تھا میں نے اس کی پیشانی کو پہچان لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں پہلی روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ دوسری روایت کی سند ”مرسل“ ہے۔ اسی طرح پہلی روایت کی سند بھی ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4668)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں