🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

106. بَابُ مَنْعِ الْمَدْيُونِ مِنَ السَّفَرِ .
مقروض کو سفر سے روک دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6643
عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ كَانَ لِيَهُودِيٍّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ، فَاسْتَعْدَى عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ لِهَذَا عَلَيَّ أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، وَقَدْ غَلَبَنِي عَلَيْهَا. قَالَ:" أَعْطِهِ حَقَّهُ" قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَقْدِرُ عَلَيْهَا. قَالَ:" أَعْطِهِ حَقَّهُ" قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَقْدِرُ عَلَيْهَا. قَالَ: قَدْ أَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَى خَيْبَرَ، فَأَرْجُو أَنْ تَغْنِمَنَا شَيْئًا [ فَأَرْجِعُ ] فَاقْضِهِ حَقَّهُ قَالَ:" أَعْطِهِ حَقَّهُ". قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَالَ ثَلَاثًا لَمْ يُرَاجَعْ. فَخَرَجَ بِهِ ابْنُ أَبِي حَدْرَدٍ إِلَى السُّوقِ، وَعَلَى رَأْسِهِ عِصَابَةٌ، وَهُوَ مُتَّزِرٌ بِبُرْدَةٍ، فَنَزَعَ الْعِمَامَةَ عَنْ رَأْسِهِ فَاتَّزَرَ بِهَا، وَنَزَعَ الْبُرْدَةَ، فَقَالَ: اشْتَرِ مِنِّي هَذِهِ الْبُرْدَةَ، فَبَاعَهَا مِنْهُ بِالدَّرَاهِمِ، فَمَرَّتْ عَجُوزٌ، فَقَالَتْ: مَا لَكَ يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَخْبَرَهَا. فَقَالَتْ: هَا دُونَكَ هَذَا الْبُرْدَ ؛ لِبُرْدٍ طَرَحَتْهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي يَحْيَى لَمْ أَجِدْ لَهُ رِوَايَةً عَنِ الصَّحَابَةِ فَيَكُونَ مُرْسَلًا صَحِيحًا.
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے کسی یہودی کے چار درہم دینے تھے، یہودی نے ان کے خلاف مقدمہ کرتے ہوئے یہ کہا: اے سیدنا محمد! اس شخص نے میرے چار درہم دینے ہیں اور اس نے ان کے حوالے سے مجھ پر غلبہ پا لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا حق دے دو، انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اس پر قدرت نہیں رکھتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا حق دو! انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں اس کی قدرت نہیں رکھتا، انہوں نے بتایا کہ میں نے اس شخص کو یہ بتایا ہے کہ آپ ہمیں خیبر کی طرف بھیجیں گے، تو ہمیں یہ امید ہے کہ ہمیں مال غنیمت میں سے کچھ حاصل ہو گا، واپس آ کر اس کے حق کی اسے ادائیگی کر دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا حق دو! راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بات تین مرتبہ ارشاد فرما دیتے تھے، تو پھر آپ کو نظر ثانی کے لئے درخواست نہیں کی جاتی تھی، سیدنا ابن ابوحدرد رضی اللہ عنہ اس شخص کو ساتھ لے کر بازار کی طرف گئے، اُن کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور انہوں نے چادر کو تہبند کے طور پر باندھا ہوا تھا، انہوں نے اپنا عمامہ سر سے اتارا اور اسے تہبند کے طور پر باندھ لیا اور چادر اتار لی اور اس شخص سے کہا: مجھ سے یہ چادر خرید لو، تو انہوں نے ان درہموں کے عوض میں وہ چادر اُسے فروخت کر دی، ایک بوڑھی عورت گزری اس نے کہا: اے اللہ! کے رسول کے ساتھی! تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے اس خاتون کو سارا معاملہ بتایا، تو اس خاتون نے کہا: یہ لو، یہ چادر لے لو، اس عورت نے یہ بات اس چادر کے بارے میں کہی، جو اس نے ان پر ڈال دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں نے محمد بن ابویحیی کے بارے میں ایسی کوئی روایت نہیں پائی کہ انہوں نے کسی صحابی سے روایت نقل کی ہو، تو یہ روایت ”مرسل“ اور صحیح ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (655)، اخرجه احمد فـ المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6644
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَمَرَ الْحُسَيْنُ مُنَادِيًا، فَنَادَى: أَلَّا يُقْبِلَ مَعَنَا رَجُلٌ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنَّ امْرَأَتِي ضَمِنَتْ دَيْنِي؟ فَقَالَ حُسَيْنٌ: وَمَا ضَمَانُ امْرَأَةٍ؟! رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
موسیٰ بن عمیر، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے منادی کو یہ حکم دیا تو اس نے یہ اعلان کیا: ہمارے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ آئے، جس کے ذمہ کوئی قرض ہو، ایک صاحب بولے: میری بیوی میرے قرض کی ضامن بنتی ہے، تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عورت کی ضمانت کی کیا حیثیت ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر ہے امام ذہبی کہتے ہیں: وہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6644]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں