🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

110. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى قَضْيَ دَيْنِهِ وَاهْتَمَّ بِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے قرض کی ادائیگی کی نیت کرتا ہے اور اس بارے میں کوشش کرتا ہے (یا اس بارے میں پریشان ہوتا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6657
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَمَلَ مِنْ أُمَّتِي دَيْنًا، ثُمَّ جَهَدَ فِي قَضَائِهِ، ثُمَّ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَهُ فَأَنَا وَلِيُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا جو بھی فرد قرض لیتا ہے اور پھر اس کی ادائیگی کی کوشش کرتا ہے اور پھر اسے ادا کرنے سے پہلے مر جاتا ہے، تو میں اس کا نگران ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6657]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4838) اخرجه احمد فى المسند (74/6 و 154)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24685، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9334»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6658
قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ كَانَتْ لَهُ نِيَّةٌ فِي أَدَاءِ دَيْنِهِ إِلَّا كَانَ لَهُ مِنَ اللَّهِ عَوْنٌ". فَأَنَا أَلْتَمِسُ ذَلِكَ الْعَوْنَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ وہ قرض لیا کرتی تھی ان سے کہا: گیا: آپ قرض کیوں لیتی ہیں؟ جبکہ آپ کو اس کی ضرورت ہی نہیں ہے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ قرض کی ادائیگی کی نیت رکھتا ہو، تو اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد نصیب ہوتی ہے“۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) تو میں وہ مدد حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6658]

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6659
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِلَّا كَانَ لَهُ مِنَ اللَّهِ عَوْنٌ وَحَافِظٌ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد اور حفاظت کرنے والا نصیب ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6659]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6660
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ هَمَّهُ قَضَاؤُهُ، أَوْ هَمَّ بِقَضَائِهِ لَمْ يَزَلْ مَعَهُ مِنَ اللَّهِ حَارِسٌ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَتْ: فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ لَا يَزَالَ مَعِي مِنَ اللَّهِ حَارِسٌ. وَفِيهِ قِصَّةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جس شخص کے ذمہ قرض لازم ہو اور اس کی نیت اسے ادا کرنے کی ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ اس کی ادائیگی کی کوشش کرتا ہو، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلسل ایک محافظ اُس کے ساتھ رہتا ہے“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: تو میں اس بات کو پسند کرتی ہوں کہ میرے ساتھ مسلسل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت میں پورا واقعہ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6660]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6661
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا:" كَانَ لَهُ مِنَ اللَّهِ عَوْنٌ وَسَبَّبَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ مُتَّصِلٌ إِلَّا أَنَّ فِيهِ سَعِيدَ بْنَ الصَّلْتِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، وَلَمْ أَجِدْ إِلَّا وَاحِدًا يَرْوِي عَنِ الصَّحَابَةِ فَلَيْسَ بِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اُس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے لئے رزق کا سبب پیدا کر دیتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ محمد بن علی بن حسین (شاید امام باقر مراد ہیں) نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے امام طبرانی کی سند متصل ہے، البتہ اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: سعید بن صلت نے ہشام بن عروہ سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں نے اس نام کا صرف ایک شخص پایا ہے، جو صحابہ سے روایت نقل کرتا ہے، تو یہ راوی وہ نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6661]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6662
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَدْعُو اللَّهُ بِصَاحِبِ الدَّيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيُقَالُ: يَا ابْنَ آدَمَ، فِيمَا أَخَذْتَ هَذَا الدَّيْنَ، وَفِيمَا ضَيَّعْتَ حُقُوقَ النَّاسِ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي أَخَذْتُهُ، فَلَمْ آكُلْ، وَلَمْ أَشْرَبْ، وَلَمْ أَلْبَسْ، وَلَمْ أُضَيِّعْ، وَلَكِنْ أَتَى عَلَيَّ إِمَّا حَرْقٌ، وَإِمَّا سَرَقٌ، وَإِمَّا وَضِيعَةٌ. فَيَقُولُ اللَّهُ: صَدَقَ عَبْدِي، أَنَا أَحَقُّ مَنْ قَضَى عَنْكَ الْيَوْمَ، فَيَدْعُو اللَّهُ بِشَيْءٍ فَيَضَعُهُ فِي كِفَّةِ مِيزَانِهِ، فَتَرْجَحُ حَسَنَاتُهُ عَلَى سَيِّئَاتِهِ فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ ؛ وَثَّقَهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ مقروض کو بلائے گا، یہاں تک کہ اس کو سامنے کھڑا کر دے گا اور یہ کہے گا: اے ابن آدم! تو نے اس شخص کا قرض کس لئے حاصل کیا تھا؟ اور لوگوں کے حقوق کیوں ضائع کیے تھے؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے یہ لیا تھا اور میں نے اسے کھایا نہیں تھا، پیا نہیں تھا، لباس کے طور پر پہنا نہیں تھا، اور میں نے ضائع نہیں کیا تھا، بلکہ مجھ پر آفت آ گئی تھی، جو جلنے کی صورت میں، یا چوری کی صورت میں یا نقصان کی صورت میں تھی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندے نے سچ کہا: ہے اور میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ آج تمہاری طرف سے ادائیگی کر دوں، پھر اللہ تعالیٰ کوئی چیز منگوائے گا اور وہ اُس کے میزان کے پلڑے میں رکھ دے گا، تو اس کی نیکیوں کا پلڑا، اس کی برائیوں سے بھاری ہو جائے گا، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فضل کی وجہ سے، جنت میں داخل ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی صدقہ دقیقی ہے مسلم بن ابراہیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6662]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1332) اخرجه احمد فى المسند (1707 مختصراو 1708 مطولا)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1710»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6663
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ تَدَيَّنَ فِيهِنَّ، ثُمَّ مَاتَ، وَلَمْ يَقْضِ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقْضِي عَنْهُ: رَجُلٌ يَكُونُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَخْلَقُ ثَوْبُهُ، فَيَخَافُ أَنْ تَبْدُوَ عَوْرَتَهُ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - فَيَمُوتُ وَلَمْ يَقْضِ، وَرَجُلٌ مَاتَ عِنْدَهُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ فَلَمْ يَجِدْ مَا يُكَفِّنُهُ وَلَا مَا يُوَارِيهِ، فَمَاتَ وَلَمْ يَقْضِ، وَرَجُلٌ خَافَ عَلَى نَفْسِهِ الْعَنَتَ فَتَعَفَّفَ بِنِكَاحِ امْرَأَةٍ، فَمَاتَ وَلَمْ يَقْضِ، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقْضِي عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَهُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ مَعَ اخْتِلَافٍ فِي بَعْضِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کی صورت حال ایسی ہے کہ جو شخص اس صورت حال میں قرض لے اور اسے ادا کیے بغیر مر جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے ادائیگی کروا دے گا، وہ شخص جو اللہ کی راہ میں (جہاد میں) ہو اور اس کا لباس پرانا ہو جائے اور اسے یہ اندیشہ ہو کہ اب اس کی شرمگاہ ظاہر ہو جائے گی، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے، پھر وہ شخص مر جائے اور اس نے قرض واپس نہ کیا ہو، یا وہ شخص جس کے پاس کوئی مسلمان شخص فوت ہو جائے، اور وہ شخص اس کو کفن دینے کے لئے اور اس کے جسم کو ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہ پاتا ہو (تو وہ قرض لے کر کفن دفن کا انتظام کرے) اور پھر وہ قرض ادا کرنے سے پہلے خود فوت ہو جائے، اور وہ شخص جسے اپنی ذات کے حوالے سے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو، تو وہ کسی عورت کے ساتھ نکاح کر کے پاک دامنی اختیار کرنا چاہتا ہو (اور وہ قرض لے کر شادی کر لے) اور پھر قرض کی ادائیگی سے پہلے انتقال کر جائے، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف سے قرض کو ادا کروا دے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ روایت امام ابن ماجہ کے ہاں بھی موجود ہے، البتہ اس کے بعض حصے میں اختلاف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6663]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1340)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2915/4»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں