🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

130. بَابٌ فِي مَالِ الْوَلَدِ .
اولاد کے مال کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6762
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے، جسے ابوزرعہ، ابوحاتم اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6762]
تخریج الحدیث: «ابو يعلى فى المسند (5731)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 57، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6763
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يَسْتَعْدِي عَلَى وَالِدِهِ، فَقَالَ: إِنَّهُ يَأْخُذُ مَالِي. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ مِنْ كَسْبِ أَبِيكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ مِنْهُ:" الْوَلَدُ مِنْ كَسْبِ الْوَالِدِ" فَقَطْ.
وَفِيهِ مَيْمُونُ بْنُ يَزِيدَ لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور اس نے اپنے والد کے خلاف شکایت کی اور یہ کہا: وہ میرا مال حاصل کر لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کی کمائی کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس میں سے صرف یہ الفاظ ہیں: ”اولاد والد کی کمائی کا حصہ ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی میمون بن یزید ہے، جسے ابوحاتم نے کمزور قرار دیا ہے اور وہب بن یحیی بن زمام نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6763]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1259) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13345)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13345، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2720/2، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6764
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَبِي يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مَالِي. قَالَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: میرے والد یہ چاہتے ہیں کہ میرا مال حاصل کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور سعید بن مسیب نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6764]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1261)، أخرجه مسند البزار برقم: 295»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6765
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُودَانِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسماعیل جودانی ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ کمزور ہے، امام بزار کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6765]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1260) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6961)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6961، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4593، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2720/1، 5033»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6766
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَدُ مِنْ كَسْبِ الْوَالِدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بِلَالٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد، والد کی کمائی کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوبلال ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6766]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5132»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6767
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ كَسْبِ الرَّجُلِ وَلَدُهُ، وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مِنْ عُتَّقِ الشِّيعَةِ. وَهُوَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کی سب سے زیادہ فضیلت والی کمائی، اُس کی اولاد ہے اور ہر نیک (یعنی جائز) سودا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن عمیر ہے، جسے ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ شیعہ کے اکابرین میں سے ایک ہے اور یہ صالح الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6767]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6768
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حَمَّادٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبدالحمید بن ذی حماد ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (170 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10019)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 57، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6769
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي مَالًا وَعِيَالًا، وَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ مَالِي إِلَى مَالِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ حَبُّوشَ بْنَ رِزْقِ اللَّهِ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا مال بھی ہے اور بال بچے بھی ہیں، اور میرے والد یہ چاہتے ہیں کہ میرا مال لے کر اپنے مال میں شامل کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام طبرانی کے استاد حبوش بن رزق اللہ کے علاوہ اس روایت کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ان صاحب کو بھی کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6769]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2291، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3558»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6770
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي أَخَذَ مَالِي فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَأْتِنِي بِأَبِيكَ". فَنَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: إِذَا جَاءَكَ الشَّيْخُ فَسَلْهُ عَنْ شَيْءٍ قَالَهُ فِي نَفْسِهِ، مَا سَمِعَتْهُ أُذُنَاهُ". فَلَمَّا جَاءَ الشَّيْخُ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَالُ ابْنِكَ يَشْكُوكَ أَتُرِيدُ أَنْ تَأْخُذَ مَالَهُ؟". فَقَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ أَنْفَقْتُهُ إِلَّا عَلَى إِحْدَى عَمَّاتِهِ أَوْ خَالَاتِهِ أَوْ عَلَى نَفْسِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِيهْ دَعْنَا مِنْ هَذَا، أَخْبِرْنِي عَنْ شَيْءٍ قُلْتَهُ فِي نَفْسِكَ مَا سَمِعَتْهُ أُذُنَاكَ". فَقَالَ الشَّيْخُ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَزَالُ اللَّهُ يَزِيدُنَا بِكَ يَقِينًا، لَقَدْ قُلْتُ شَيْئًا فِي نَفْسِي مَا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، فَقَالَ:" قُلْ، وَأَنَا أَسْمَعُ". قَالَ: قُلْتُ:
غَذَوْتُكَ مَوْلُودًا وَمُنْتُكَ يَافِعًا تُعِلُّ بِمَا أَجْنِي عَلَيْكَ وَتَنْهَلُ.
إِذَا لَيْلَةٌ ضَاَفَتْكَ بِالسَّقْمِ لَمْ أَبِتْ
لِسَقْمِكَ إِلَّا سَاهِرًا أَتَمَلْمَلُ.
كَأَنِّي أَنَا الْمَطْرُوقُ دُونَكَ بِالَّذِي
طُرِقْتَ بِهِ دُونِي فَعَيْنِي تَهْمِلُ.
تَخَافُ الرَّدَى نَفْسِي عَلَيْكَ وَإِنَّهَا
لَتَعْلَمُ أَنَّ الْمَوْتَ وَقْتٌ مُؤَجَّلُ.
فَلَمَّا بَلَغْتَ السِّنَّ وَالْغَايَةَ الَّتِي
إِلَيْهَا مَدَى مَا كُنْتُ فِيكَ أُؤَمِّلُ.
جَعَلْتَ جَزَائِي غِلْظَةً وَفَظَاظَةً
كَأَنَّكَ أَنْتَ الْمُنْعِمُ الْمُتَفَضِّلُ.
فَلَيْتَكَ إِذْ لَمْ تَرْعَ حَقَّ أُبُوَّتِي
فَعَلْتَ كَمَا الْجَارُ الْمُجَاوِرُ يَفْعَلُ.
تَرَاهُ مُعِدٍّا لِلْخِلَافِ كَأَنَّهُ
بَرَدٍّ عَلَى أَهْلِ الصَّوَابِ مُوَكَّلُ.
قَالَ: حِينَئِذٍ أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتَلَابِيبِ ابْنِهِ فَقَالَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. وَالْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَالْحَدِيثُ بِهَذَا التَّمَامِ مُنْكَرٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ مُخْتَصَرَةٌ رِجَالُ إِسْنَادِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد نے میرا مال لے لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے والد کو میرے پاس لے کے آؤ، سیدنا جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور بولے: اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کہا: ہے اور اس نے آپ سے یہ فرمایا ہے کہ جب وہ بوڑھا شخص آپ کے پاس آئے، تو آپ اس سے اس چیز کے بارے میں دریافت کریں، جو اس نے دل میں سوچی ہے، اس کے کانوں نے اسے نہیں سنا، جب وہ بوڑھا شخص آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہارے بیٹے کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تمہاری شکایت کر رہا ہے؟ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تم اس کا مال حاصل کر لو؟ اس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے پوچھ لیں، میں وہ مال، یا تو اس کی کسی پھوپھی پر، یا اس کی خالہ پر، یا اپنے اوپر خرچ کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چلو اس بات کو رہنے دو، تم مجھے اس چیز کے بارے میں بتاؤ، جو تم نے صرف دل میں سوچی ہے اور تمہارے کانوں نے بھی اسے نہیں سنا، تو اس بوڑھے نے کہا: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مسلسل آپ پر ہمارے یقین میں اضافہ کرتا رہے گا، میں نے دل میں ایک بات سوچی تھی، جسے میرے کانوں نے بھی نہیں سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سناؤ! میں سن رہا ہوں، اس نے کہا: میں نے یہ سوچا تھا (یعنی یہ اشعار موزوں کیے تھے:) ”جب تم نومولود تھے، میں تمہیں غذا فراہم کرتا رہا، اور تمہارے بڑے ہونے تک میں تمہاری دیکھ بھال کرتا رہا، تم میری کمائی سے بار بار سیراب ہوتے رہے، اور جب کبھی رات کے وقت تمہیں تکلیف لاحق ہوئی تو میں نے تمہاری بیماری کی وجہ سے رات بے خوابی میں بے چین ہو کر گزار دی، گویا جو تکلیف تمہیں پہنچی تھی وہ تمہارے بجائے مجھے پہنچی ہو، تو میری آنکھیں آنسو بہاتی رہتیں، مجھے تو تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہوتا تھا کہ کہیں تم ہلاک نہ ہو جاؤ، حالانکہ میں یہ بھی جانتا تھا، موت کا ایک حتمی وقت مقرر ہے، اور پھر جب تم عمر کی اس حد تک پہنچ گئے جس کی مجھے خواہش تھی، تو تم نے مجھے بدلے میں ناگوار صورتحال اور سختی دی، گویا تم نعمت دینے والے اور فضل کرنے والے ہو، جب تم نے میرے باپ ہونے کے حق کا لحاظ نہیں کیا، تو اے کاش! تم ویسا سلوک کر لیتے، جو ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کے ساتھ کرتا ہے، تم اس کو (یعنی میرے بیٹے کو) اختلاف کے لیے ہر وقت تیار دیکھو گے، گویا اس کو درست موقف والوں کے خلاف وکیل مقرر کیا گیا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بیٹے کے گریبان کو پکڑا اور ارشاد فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا شخص ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں منکدر بن محمد نامی راوی ضعیف ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس مکمل صورت میں یہ روایت منکر ہے، اس سے پہلے یہ ایک اور سند کے ساتھ مختصر روایت کے طور پر گزر چکی ہے اور اس کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (947)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6566، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 908»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6771
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: حَضَرْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّ هَذَا يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مَالِي كُلَّهُ فَيَجْتَاحَهُ. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: مَا تَقُولُ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّمَا لَكَ مِنْ مَالِهِ مَا يَكْفِيكَ. فَقَالَ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ، أَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ"؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: ارْضَ بِمَا رَضِيَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے اللہ! کے رسول کے خلیفہ! یہ شخص (یعنی میرا والد) میرا پورا مال حاصل کر کے اسے ضائع کرنا چاہتا ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تم کیا کہتے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے مال میں سے تمہیں صرف اتنا ملے گا جو تمہارے لئے کفایت کر جائے اس نے کہا: اے اللہ! کے رسول کے خلیفہ! کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم اس چیز کے ذریعے راضی ہو جاؤ، جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6771]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 810»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں