الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
143. بَابُ تَصَرُّفِ الْعَبْدِ .
غلام کا تصرف کرنا
حدیث نمبر: 6813
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ، وَأَنَا مَمْلُوكٌ فَقُلْتُ: هَذِهِ صَدَقَةٌ. فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا، وَلَمْ يَأْكُلْ. ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِطَعَامٍ فَقُلْتُ: هَذِهِ هَدِيَّةٌ أَهْدَيْتُهَا لَكَ أُكْرِمُكَ بِهَا، فَإِنِّي رَأَيْتُكَ لَا تَأْكُلُ الصَّدَقَةَ. فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا وَأَكَلَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا لے کر حاضر ہوا، میں اس وقت کسی کا غلام تھا، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، انہوں نے اسے کھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، پھر میں کھانا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یہ تحفہ ہے، جو میں نے آپ کو پیش کیا ہے، تاکہ اس طرح میں آپ کی عزت کا اعتراف کروں، کیونکہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ صدقہ نہیں کھاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، تو انہوں نے اسے کھایا اور ان کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے کھا لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6813]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6814
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ اسْتَأْذَنْتُ مَوْلَاتِي فِي ذَلِكَ فَطَيَّبَتْ لِي فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ وَاشْتَرَيْتُ ذَلِكَ الطَّعَامَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو قُرَّةَ سَلَمَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو قُرَّةَ سَلَمَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی مالکن سے اس بارے میں اجازت مانگی، تو اس نے مجھے اجازت دے دی میں نے لکڑیاں اکھٹی کیں، پھر میں نے اس کے ذریعے وہ کھانا خریدا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوقرہ سلمہ بن معاویہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6814]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوقرہ سلمہ بن معاویہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6814]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/5 و440)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6815
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدًا أَسْوَدَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَمُرُّ بِي ابْنُ السَّبِيلِ، وَأَنَا فِي مَاشِيَةٍ لِسَيِّدِي أَفَأَسْقِي مِنْ أَلْبَانِهَا بِغَيْرِ إِذْنِهِ؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: فَإِنِّي أَرْمِي فَأُصْمِي، وَأُنْمِي. قَالَ:" كُلْ مَا أَصْمَيْتَ، وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ - بِفَتْحِ الْعَيْنِ - وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ مُوسَى بْنُ هَارُونَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ - بِفَتْحِ الْعَيْنِ - وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ مُوسَى بْنُ هَارُونَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: ایک مسافر میرے پاس سے گزرا، اس وقت میں اپنے آقا کے جانوروں کے درمیان موجود تھا، کیا میں اسے آقا کی اجازت کے بغیر ان جانوروں کا دودھ پینے کے لئے دے سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اس نے عرض کی: اگر میں تیر مارتا ہوں تو شکار میری نگاہ سے اوجھل ہو جاتا ہے، یا اوجھل نہیں ہوتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اوجھل نہیں ہوتا اسے تم کھا لو اور جو اوجھل ہو جاتا ہے، اسے چھوڑ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد ہے، جس میں ’ ع، پر زبر ہے، ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ موسیٰ بن ہارون اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6815]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12370، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5539»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف