الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
147. بَابُ كَرَاهَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کی چیز خریدنے کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 6830
عَنْ أَبِي عُفَيْرٍ عَرِيفِ بْنِ سَرِيعٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فَقَالَ: رَجُلٌ كَانَ فِي حِجْرِي تَصَدَّقْتُ عَلَيْهِ بِجَارِيَةٍ، ثُمَّ مَاتَ، وَأَنَا وَارِثُهُ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: سَأُخْبِرُكَ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ وَجَدَ صَاحِبَهُ قَدْ أَوْقَفَهُ يَبِيعُهُ فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهُ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَنَهَاهُ [ عَنْهُ ] . وَقَالَ:" إِذَا تَصَدَّقْتَ بِصَدَقَةٍ فَأَمْضِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
ابوعفیر عریف بن سریع بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، اس نے کہا: ایک شخص جو میرے زیر پرورش ہے، میں نے اسے ایک کنیز صدقے کے طور پر دی، پھر وہ شخص مر گیا، میں اس کا وارث بنا، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے، ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا، اللہ کی راہ میں دیا، پھر انہوں نے گھوڑے کے مالک کو پایا کہ اس نے اس گھوڑے کو فروخت کرنے کے لئے پیش کیا ہوا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس گھوڑے کو خریدنے کا ارادہ کیا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا اور فرمایا: جب تم نے کوئی چیز صدقہ کر دی ہو، تو اسے ایسے ہی رہنے دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین سعد ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6830]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین سعد ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6830]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6616)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6579»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6831
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ الزُّبَيْرَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَضَاعَهُ صَاحِبُهُ، فَأَرَادَ الزُّبَيْرُ أَنْ يَشْتَرِيَهُ فَنَهَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَعُودَ فِي صَدَقَتِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي الزَّكَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي الزَّكَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا، اس کے مالک نے اسے ضائع کر دیا، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقہ واپس لینے سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس مفہوم کی دیگر احادیث اس سے پہلے زکوۃ سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6831]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس مفہوم کی دیگر احادیث اس سے پہلے زکوۃ سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6831]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1312)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12774»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح