الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
158. بَابٌ فِيمَا يُصِيبُهُ الْعَدُوُّ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
اس چیز کا بیان، جو دشمن مسلمانوں سے لے لیتا ہے
حدیث نمبر: 6873
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَصَابَ الْعَدُوُّ نَاقَةً لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، ثُمَّ اشْتَرَاهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَعَرَفَهَا صَاحِبُهَا فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْخُذَهَا بِالثَّمَنِ الَّذِي اشْتَرَاهَا مِنَ الْعَدُوِّ وَإِلَّا خَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دشمن نے بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اونٹنی پکڑ لی، پھر اس اونٹنی کو ایک مسلمان نے خرید لیا، اس کے مالک نے اس اونٹنی کو پہچان لیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت کی وہ اس کی قیمت کے بدلے میں اسے حاصل کرے، جس قیمت کے عوض میں، دوسرے شخص نے دشمن سے خریدا تھا، ورنہ وہ اونٹنی اس شخص کے پاس ہی رہنے دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6873]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6873]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1833)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1833، 2064»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6874
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ الْأَسْلَمِيِّ: أَنَّ نَاقَةً مِنْ تِلَادِهِ سُرِقَتْ، فَوَجَدْتُهَا عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقُلْتُ لَهُ: نَاقَتِي، وَأَنَا أُقِيمُ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ. فَأَقَمْتُ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَامَ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّهُ اشْتَرَاهَا بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِنْ مُشْرِكٍ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ. فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ:" مَا شِئْتَ يَا أَبَا لُبَابَةَ إِنْ شِئْتَ دَفَعْتَ إِلَيْهِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ وَأَخَذْتَ الرَّاحِلَةَ، وَإِنْ شِئْتَ خَلَّيْتَ عَنْهَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيهِ الْيَوْمَ، وَلَكِنْ سَيَأْتِينِي تَمْرٌ إِلَى الصِّرَامِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَاكَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ زَبِيبٍ فِي هَذَا فِي الْقَضَاءِ بِالشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ زَبِيبٍ فِي هَذَا فِي الْقَضَاءِ بِالشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ.
سیدنا ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے جانوروں میں سے ایک اونٹنی چوری ہو گئی، میں نے اسے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس پایا، میں نے اسے کہا: یہ میری اونٹنی ہے اور میں اس پر ثبوت بھی پیش کروں گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس اونٹنی پر ثبوت پیش کیا، تو انصاری نے یہ ثبوت پیش کیا کہ اس نے طائف سے تعلق رکھنے والے ایک مشرک سے اس اونٹنی کو اٹھارہ (درہم یا دینار) کے عوض میں خریدا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابولبابہ! تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہو، تو اٹھارہ (درہم یا دینار) اسے دے دو اور اونٹنی لے لو، اور اگر چاہو، تو اونٹنی اس کے پاس رہنے دو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے، کہ میں اسے آج ادائیگی کروں، البتہ جب کھجوریں اتارنے کا موسم آئے گا، اس وقت میرے پاس کھجوریں آئیں گی (تو میں اس وقت اسے ادائیگی کر دوں گا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کی مرضی پر ہے!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو اس بارے میں ہے وہ ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ دینے سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6874]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6875
وَعَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ مَالَهُ مِنَ الْفَيْءِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ. وَمَنْ أَدْرَكَهُ بَعْدَ أَنْ يُقْسَمَ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مال فئے (یعنی غنیمت) میں سے اپنے مال کو تقسیم سے پہلے پا لے، تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہو گا اور جو شخص تقسیم کے بعد اسے پائے گا، تو اسے کچھ نہیں ملے گا ”۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یسین زیات ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6875]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یسین زیات ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6875]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8439»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف