🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ الْوَرِعِ وَالْخَوْفِ مِنَ الْحَلِفِ .
حلف اٹھانے سے پرہیز کرنا اور خوف زدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6923
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّهُ افْتَدَى يَمِينَهُ بِعَشَرَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ قَالَ: وَرَبِّ هَذِهِ الْكَعْبَةِ لَوْ حَلَفْتُ حَلَفْتُ صَادِقًا إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ افْتَدَيْتُ بِهِ يَمِينِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنی قسم کی جگہ دس ہزار درہم فدیہ کے طور پر دیدیے تھے اور پھر یہ بات بیان کی تھی: رب کعبہ کی قسم! اگر میں حلف اٹھاتا تو سچا ہوتا لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے، جسے میں نے اپنی قسم کی جگہ فدیہ کے طور پر دے دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (885)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6924
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: اشْتَرَيْتُ يَمِينِي مَرَّةً بِسَبْعِينَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے اپنی قسم، ایک مرتبہ ستر ہزار کے عوض میں خریدی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6924]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6925
وَعَنْ عَبْدِ الْقَاهِرِ بْنِ السَّرِيِّ قَالَ: اخْتَفَى رَجُلٌ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ زَمَنَ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ فَقِيلَ لِلْحَجَّاجِ: إِنَّهُ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ. فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَحْضُرُهُ، فَقَالَ لَهُ: الرَّجُلُ عِنْدَكَ! فَقَالَ: لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ: وَإِلَّا فَأُمُّ السَّوَّارِ طَالِقٌ - يَعْنِي امْرَأَةَ أَبِي السَّوَّارِ - فَقَالَ: مَا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا وَأَنَا أَنْوِي طَلَاقَهَا. قَالَ: وَإِلَّا فَأَنْتَ بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ، قَالَ فَإِلَى أَيْنَ تَذْهَبُ؟ فَخَلَّى سَبِيلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالقاہر بن سری بیان کرتے ہیں: ایک شخص ابوسوار عدوی کے ہاں چھپ گیا، یہ حجاج بن یوسف کے زمانے کی بات ہے، حجاج کو بتایا گیا کہ وہ شخص ابوسوار کے ہاں ہے، حجاج نے انہیں بھیجا جب وہ آئے تو حجاج نے ان سے دریافت کیا: وہ شخص تمہارے پاس ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے پاس نہیں ہے، اس نے کہا: اگر ایسا نہ ہو، تو سوار کی والدہ، یعنی ابوسوار کی اہلیہ، کو طلاق ہے، تو انہوں نے کہا: میں نے اس خاتون کے پاس سے نکلتے ہوئے اُسے طلاق دینے کی نیت نہیں کی تھی، اس نے کہا: اچھا، پھر آپ اسلام سے بری ہوں گے، انہوں نے دریافت کیا: پھر تم کہاں جاؤ گے؟ تو اس نے انہیں چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6925]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں