🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ فِي الْخَصْمَيْنِ يَتَّعِدَانِ، وَلَمْ يَأْتِ أَحَدُهُمَا .
جب دو مقابل فریق آنے کا وعدہ کریں اور ان میں سے کوئی ایک نہ آئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7018
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لَهُ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اخْتَصَمَ عِنْدَهُ الرَّجُلَانِ فَاتَّعَدَا الْمَوْعِدَ فَجَاءَ أَحَدُهُمَا، وَلَمْ يَأْتِ الْآخَرُ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلَّذِي جَاءَ عَلَى الَّذِي لَمْ يَجِئْ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ فِي الدَّابَّةِ وَالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ. وَالَّذِي نَحْنُ فِيهِ أَمْرُ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِقَوِيٍّ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ یہ بات نہیں جانتے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے مقدمہ پیش کیا اور دونوں نے مخصوص وقت میں آنے کا وعدہ کیا اور ان میں سے ایک آ گیا اور دوسرا نہیں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے شخص کے حق میں اس شخص کے خلاف فیصلہ دے دیا، جو نہیں آیا تھا۔ تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ جانور، یا اونٹ یا بکری وغیرہ کے مقدمے میں ہو گا، اور ہمارا اور آپ کا اختلاف لوگوں پر حکومت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: وہ قوی نہیں ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7018]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں