الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابٌ فِي الْخَصْمَيْنِ يُقِيمُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً .
جب دو مقابل فریقوں میں سے ہر ایک ثبوت فراہم کر دے
حدیث نمبر: 7054
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِشُهُودٍ عُدُولٍ فِي عَدَّةٍ وَاحِدَةٍ فَسَاهَمَ بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اقْضِ بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ پیش کیا، ان دونوں میں سے ہر ایک برابر تعداد میں عادل گواہ لے آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان قرعہ اندازی کی اور یہ دعا کی: اے اللہ! تو ان کے درمیان فیصلہ کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7054]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7054]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3997»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7055
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعِيرٍ فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً أَنَّهُ لَهُ فَقَضَى بِهِ بَيْنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک اونٹ کے بارے میں مقدمہ پیش کیا، ان دونوں میں سے ہر ایک نے ثبوت (یعنی گواہ) پیش کر دیا کہ وہ اونٹ اس کا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ اونٹ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7055]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1835)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1834، 1835، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4328»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً