🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. بَابٌ وَصِيَّةُ الْعَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7128
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي الْعَبَّاسُ: أَيْ بُنَيَّ إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُوكَ وَيُقَرِّبُكَ وَيَسْتَشِيرُكَ مَعَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: اتَّقِ لَا يُجَرِّبَنَّ عَلَيْكَ كَذِبَةً، وَلَا تُفْشِيَنَّ لَهُ سِرًّا، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا. قَالَ عَامِرٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَلْفٍ، فَقَالَ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةِ آلَافٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بیٹے! امیر المؤمنین تمہیں بلایا کرتے ہیں تمہیں قریب رکھتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ہمراہ تم سے بھی مشورہ لیا کرتے ہیں، تو تم میری تین باتیں یاد رکھنا! تم اس بات سے بچنا کہ وہ تمہاری طرف سے کسی جھوٹ کا سامنا کریں، اور تم ان کے سامنے کوئی پوشیدہ چیز ظاہر نہ کرنا، اور تم ان کے سامنے کسی کی غیبت نہ کرنا۔ عامر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ان میں سے ہر ایک بات ایک ہزار سے زیادہ بہتر ہے، تو انہوں نے فرمایا: ان میں سے ہر ایک بات دس ہزار سے زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7128]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10619)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں