الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابٌ وَصِيَّةُ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی وصیت
حدیث نمبر: 7130
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَهُ، فَقَالَ: إِنِّي مُوصِيكَ بِأَمْرَيْنِ إِنْ حَفِظْتَهُمَا حَفِظْتَ: إِنَّهُ لَا غِنَى بِكَ عَنْ نَصِيبِكَ مِنَ الدُّنْيَا، وَأَنْتَ إِلَى نَصِيبِكَ مِنَ الْآخِرَةِ أَفْقَرُ فَآثِرْ نَصِيبَكَ مِنَ الْآخِرَةِ عَلَى نَصِيبِكَ مِنَ الدُّنْيَا حَتَّى يَنْتَظِمَهُ لَكَ انْتِظَامًا، فَتَزُولَ بِهِ مَعَكَ أَيْنَمَا زُلْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِابْنِ سِيرِينَ سَمَاعًا مِنْ مُعَاذٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِابْنِ سِيرِينَ سَمَاعًا مِنْ مُعَاذٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان کے ساتھی ان کے پاس موجود تھے جو ان پر سلام بھیج رہے تھے اور ان کے لئے دعا کر رہے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں دو باتوں کی وصیت کرتا ہوں، اگر تم انہیں یاد رکھو گے، تو یاد رکھو گے، دنیا میں سے تمہارا جو حصہ ہے، اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے، اور آخرت میں سے جو تمہارا حصہ ہے، اسکی تمہیں زیادہ ضرورت ہے، تو تم آخرت کے حوالے سے اپنے حصے کو دنیا کے حصے پر ترجیح دو، یہاں تک کہ وہ تمہارے لئے انتظام کر لے اور پھر وہ تمہارے ساتھ وہیں جائے، جہاں تم رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ میں نے ابن سرین کے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7130]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع