الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي عِلْمِ الْفَرَائِضِ .
علم وراثت کا بیان
حدیث نمبر: 7133
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، فَإِنِّي امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الرَّجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ لَا يَجِدَانِ مَنْ يُخْبِرُهُمَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو، اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم وراثت سیکھو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، کیونکہ میں ایک ایسا شخص ہوں، جو دنیا سے رخصت ہو جائے گا، اور علم کو عنقریب اٹھا لیا جائے گا، یہاں تک کہ وراثت کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان اختلاف ہو گا، تو انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا، جو انہیں (صحیح مسئلہ کے بارے میں) خبر دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7133]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7133]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5028) والحديث غير موجود فى الاخرجه البزار فى المسند، أخرجه سنن الدارمي برقم: 221، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8020، 8021، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 393، 3025/3»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7134
وَعَنْ أَبِي بَكَرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، أَوْشَكَ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْتَصِمُ الرَّجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ فَلَا يَجِدَانِ مَنْ يَقْضِي بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السُّدُوسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَسَعِيدُ بْنُ (أَبِي) كَعْبٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم وراثت سیکھو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وراثت کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہو گا، تو وہ کسی ایسے شخص کو نہیں پائیں گے، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے سکے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ایک راوی سعید بن ابی کعب ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7134]

حدیث نمبر: 7135
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ مِنْكُمُ الْقُرْآنَ فَلْيَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ، فَإِنْ لَقِيَهُ أَعْرَابِيٌّ قَالَ: يَا مُهَاجِرُ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ. فَيَقُولُ الْأَعْرَابِيُّ: وَأَنَا أَقْرَؤُهُ. فَيَقُولُ الْأَعْرَابِيُّ: أَتُفْرِضُ يَا مُهَاجِرُ؟ فَإِذَا قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: زِيَادَةٌ وَخَيْرٌ. وَإِنْ قَالَ: لَا أَحْسَبُهُ. قَالَ: فَمَا فَضْلُكَ عَلَيَّ يَا مُهَاجِرُ؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُهَاجِرُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُهَاجِرُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے جو شخص قرآن پڑھتا ہے اسے علم وراثت کا علم بھی حاصل کرنا چاہیے، کیونکہ اگر کوئی دیہاتی اس سے ملے اور یہ کہے: اے مہاجر! کیا تم قرآن کا علم رکھتے ہو؟ وہ جواب دے گا: جی ہاں! تو دیہاتی کہے گا: میں بھی اسے پڑھ سکتا ہوں، پھر دیہاتی پوچھے گا: اے مہاجر! کیا تم علم وارثت جانتے ہو؟ اگر وہ جواب دے گا: جی ہاں! تو دیہاتی کہے گا: یہ تو مزید خوبی ہے اور بہتری ہے، اور اگر مہاجر یہ کہے: کہ میں اس کے بارے میں نہیں جانتا، تو دیہاتی کہے گا: اے مہاجر! تمہیں مجھ پر کیا فضیلت حاصل ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مہاجر بن کثیر صنعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7135]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مہاجر بن کثیر صنعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7135]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8743)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2858، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8743»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7136
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ، فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَفْتَقِرَ الرَّجُلُ إِلَى عِلْمٍ كَانَ يَعْلَمُهُ أَوْ يَبْقَى فِي قَوْمٍ لَا يَعْلَمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
قاسم بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: علم وراثت سیکھو! کیونکہ عنقریب آدمی کسی ایسے علم کا محتاج ہو گا، جسے وہ پہلے جانتا تھا، یا پھر یہ ہے کہ وہ ایسی قوم میں داخل ہو جائے گا، جو علم نہیں رکھتے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7136]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8926)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7137
وَعَنْ أَبِي الزِّنَادِ أَنَّهُ أَخَذَ هَذِهِ الرِّسَالَةَ مِنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لِعَبْدِ اللَّهِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مُعَاوِيَةَ مِنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: سَلَامٌ عَلَيْكَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّكَ كُنْتَ تَسْأَلُنِي عَنْ مِيرَاثِ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ وَالْكَلَالَةِ وَكَثِيرٍ مِمَّا يُقْضَى بِهِ فِي هَذِهِ الْأُمُورِ لَا يُعْلَمُ مَبْلَغُهَا، وَقَدْ كُنَّا نَحْضُرُ مِنْ ذَلِكَ أُمُورًا عِنْدَ الْخُلَفَاءِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَعَيْنَا مِنْهَا مَا شِئْنَا أَنْ نَعِيَ فَنَحْنُ نُفْتِي (بِهِ) بَعْدُ مَنِ اسْتَفْتَانَا فِي الْمَوَارِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وِجَادَةً، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وِجَادَةً، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
ابوزناد بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے خارجہ سے یہ مکتوب حاصل کیا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ زید بن ثابت کی طرف سے اللہ کے بندے اور امیرالمؤمنین! سیدنا معاویہ کے نام ہے، اے امیر المؤمنین! آپ کو سلام ہو اور آپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں، میں آپ کے سامنے اُس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اما بعد! آپ نے مجھ سے دادا، بھائیوں اور کلالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا ہے اور دیگر بہت سے امور کے بارے میں دریافت کیا ہے، جن کے بارے میں فیصلہ دیا جاتا ہے اور جس کے مسئلہ کا علم نہیں ہوتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء کی موجودگی میں، ہم اس طرح کے معاملات میں موجود رہے ہیں، تو ان میں سے جو باتیں ہم نے محفوظ رکھنا چاہیں، وہ محفوظ رکھ لیں، اور اب اس کے بعد وراثت کے بارے میں جو شخص ہم سے حکم دریافت کرتا ہے، ہم اس کے مطابق فتوی دے دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7137]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4860)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف