🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ .
ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7179
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" إِنَّ الْوَلَاءَ لَيْسَ بِمُنْتَقِلِ، وَلَا بِمُتَحَوِّلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ جَمِيلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”ولاء منتقل نہیں ہوتی، اور تبدیل نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن جمیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7179]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1321) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10684)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7180
وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ نَافِعًا أَبَا السَّائِبِ كَانَ عَبْدًا لِغَيْلَانَ فَفَرَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَأَسْلَمَ فَأَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَسْلَمَ غَيْلَانُ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَاءَ نَافِعٍ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى غَيْلَانُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نافع ابوسائب، جو غیلان کے غلام تھے، وہ فرار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ گئے، یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد قرار دے دیا، جب سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافع کی ولاء اُن کی طرف واپس کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ سے صرف یہی حدیث منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کی سند میں ایک راوی عروہ بن غیلان ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7180]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1322)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7181
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَاءُ لُحْمَةٌ كَلُحْمَةِ النَّسَبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولاء، نسبی تعلق کی طرح، ایک تعلق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7181]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3159»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7182
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَرِثُ الْوَلَاءُ مَنْ يَرِثُ الْمَالَ مِنْ وَالِدٍ أَوْ وَلَدٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص ولاء کا وارث بنے گا، جو مال کا وارث بنے گا، خواہ (وہ میت کا) باپ ہو یا بیٹا ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7182]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (147)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7183
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولاء کا حق اُسے ملتا ہے، جو آزاد کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7183]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11666، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 611»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7184
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ بَعْضَهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ولاء، اُسے ملتی ہے، جو آزاد کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور بعض حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7184]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (611) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11666)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11666، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 611»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7185
وَعَنْ سَلْمَى ابْنَةِ حَمْزَةَ أَنَّ مَوْلَاهَا مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَوَرَّثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَوَرَّثَ يَعْلَى النِّصْفَ، وَكَانَ ابْنَ سَلْمَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدہ سلمی بنت حمزہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ان کے ایک آزاد کردہ غلام کا انتقال ہو گیا، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی بیٹی کو نصف مال دیا، اور یعلی کو نصف مال دیا، جو سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7185]

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7186
قَالَتْ: مَاتَ مَوْلًى لِي وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَقَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنَتِهِ، فَجَعَلَ لِي النِّصْفَ وَلَهَا النِّصْفَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَى.
اُس خاتون کے حوالے سے امام طبرانی نے
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتی ہیں: ہمارے ایک غلام کا انتقال ہو گیا، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم کر دیا، آپ نے نصف مال مجھے دیا اور نصف اُس لڑکی کو دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی سند اسی طرح ہے، البتہ قتادہ نامی راوی نے سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7186]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/24)»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7187
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوَالِيَهُ الَّذِينَ أَعْتَقُوهُ فَقَسَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ بَيْنَ ابْنَتِهِ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہو گیا، اس نے پسماندگان میں اپنی بیٹی اور اپنے آزاد کرنے والے چھوڑے، جنہوں نے اسے آزاد کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وراثت اس کی بیٹی اور اس کے آقاؤں کے درمیان تقسیم کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 7187]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں