🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابٌ فِيمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ صِغَارٌ وَهُوَ يَأْكُلُ .
اس شخص کا بیان، جس کے پاس چھوٹے بچے آئیں اور وہ کچھ کھا رہا ہو؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7876
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ فَقَالَ لِي: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ فَقُلْ لَهُ: يَقُولُ لَكَ عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَذَهَبْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنَاعٍ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ قَبْضَةً وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى مَتْرُوكٌ.
اسحاق بن یحیی بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچا عیسیٰ بن طلحہ کے ساتھ مسجد میں موجود تھا اسی دوران سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ اندر تشریف لائے میرے چچا نے مجھے ان کی طرف بھیجا اور مجھ سے کہا: تم ان بزرگ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ میرے چچا موسیٰ بن طلحہ آپ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ میں ان صاحب کے پاس گیا میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے میں (بچپن میں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ کچھ اور بچے بھی تھے ہم نے آپ کو پایا کہ آپ ایک طباق میں رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے مٹھی بھر کھجوریں نکال کر ہمیں دیں اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اسحاق بن یحیی نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6695)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9105»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں