الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَائِدَةِ .
ڈھال میں سے کھانا
حدیث نمبر: 7915
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ. فَتَقَدَّمَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً.
[ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
[ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک ڈھال میں کھجوریں رکھ کر کھا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے آپ قضائے حاجت کر کے تشریف لائے تھے ہم نے عرض کی: تشریف لے آئیں، تو آپ آگے بڑھے اور آپ نے بھی ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں آپ نے پانی استعمال نہیں کیا (یعنی وضو نہیں کیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7915]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (694)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3762، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14848، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 694، 1647، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1160»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح