الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ فِي السَّفَرْجَلِ .
سفر جل کا بیان
حدیث نمبر: 8042
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَفَرْجَلَةٍ قَدِمَ بِهَا مِنَ الطَّائِفِ، فَنَاوَلَهُ إِيَّاهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ يَذْهَبُ بِطَخَاوَةِ الصَّدْرِ وَيَجْلُو الْفُؤَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيٍّ الْقُرَشِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيٍّ الْقُرَشِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”سفر جل“ لے کر حاضر ہوئے، جسے وہ طائف سے لے کر آئے تھے انہوں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ سینے کے بوجھ کو ختم کر دیتی ہے، اور دل کو جلاء دیتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی قرشی کی عمرو بن دینار سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8042]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11209)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11209»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف