🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَشْرَبُ فِي مِعَاءٍ وَاحِدٍ .
مومن ایک آنت میں پیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8253
عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْكَافِرَ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک کافر سات آنتوں میں پیتا ہے، اور مومن ایک آنت میں پیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8253]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18483، 22625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8254
وَعَنْ نَضْلَةَ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَرِبَّيْنِ فَهَجَمَ عَلَيْهِ شَوَائِلُ لَهُ، فَسَقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ شَرِبَ فَضْلَةَ إِنَائِهِ فَامْتَلَأَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كُنْتُ لِأَشْرَبُ السَّبْعَةَ فَمَا أَمْتَلِئُ؟! قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْكَافِرَ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كَمَا ذَكَرَهُ السَّيِّدُ الْحُسَيْنِيُّ عَنِ ابْنِ حِبَّانَ.
وَقَدْ ذَكَرَ شَيْخُنَا لِلشَّيْخِ صَلَاحِ الدِّينِ الْعَلَائِيِّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ ابْنَ حِبَّانَ لَمْ يَذْكُرْ بَعْضَهُمْ، فَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَأَمَّا أَبُو يَعْلَى فَإِنَّهُ قَالَ: عَنْ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ: أَنَّ نَضْلَةَ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ كَانَ مَعْنٌ صَحَابَيًّا وَإِلَّا فَهُوَ مُرْسَلٌ عِنْدَهُ.
سیدنا نضلہ بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مرمین“ کے مقام پر، ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، ان کی اونٹنیاں اچانک ان کے پاس آ گئیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی پلایا پھر برتن میں بچا ہوا پی لیا، اور اس سے سیر ہو گئے، پھر انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے، تو میں سات (گلاس، یا برتن) پی کر بھی سیر نہیں ہوتا تھا، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مومن ایک آنت میں پیتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں جیسا کہ سید حسینی نے ابن حبان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ ہمارے شیخ نے صلاح الدین علائی کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ ابن حبان نے ان میں سے بعض کا ذکر نہیں کیا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ جہاں تک امام ابویعلیٰ کا تعلق ہے، تو انہوں نے یہ کہا: ہے کہ معن بن نضلہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا نضلہ رضی اللہ عنہ کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، اگر تو سیدنا معن رضی اللہ عنہ صحابی ہیں، تو ٹھیک ہے، ورنہ
یہ روایت ان کے نزدیک مرسل ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8254]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2905) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1584 و 1585) اخرجه احمد فى المسند (336/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18483»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں