🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابُ سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ
لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں (خود پیئے گا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8268
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ، فَلَمْ نَجِدِ الْمَاءَ، ثُمَّ هَجَمْنَا عَلَى الْمَاءِ بَعْدُ. قَالَ: فَجَعَلَ يَسْقُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُلَّمَا أَتَوْهُ بِالشَّرَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" [ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ] حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ" فَقَطْ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سفر کر رہے تھے، ہمیں پانی نہیں ملا، کچھ دیر بعد ہم پانی تک پہنچے، تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی دینا شروع کیا، جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشروب لے کے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو پلانے والا آخر میں (خود پیتا ہے) یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، یہاں تک کہ اُن سب لوگوں نے پانی پی لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”لوگوں کو پلانے والا، اُن کے آخر میں (خود پیتا ہے)“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8268]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (354/4)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3725، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18642، وأخرجه مسند البزار برقم: 3352، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1196»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8269
وَفِي رِوَايَةٍ: أَصَابَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَطَشٌ، قَالَ: فَنَزَلَ مَنْزِلًا، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ، فَجَعَلَ يَسْقِي أَصْحَابَهُ، وَجَعَلُوا يَقُولُونَ: اشْرَبْ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو پیاس لاحق ہو گئی، راوی کہتے ہیں: انہوں نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، وہاں ایک برتن لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو پانی دینا شروع کیا، تو وہ یہی کہنے لگے: پہلے آپ پی لیں! اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8269]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8270
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنْ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْمُغَيَّرَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو پلانے والا، اُن سب سے آخر میں (خود پیے گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ثابت نامی راوی نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8270]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1196)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1196»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8271
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا بِشَاةٍ، فَحَلَبَ ثُمَّ قَالَ:" انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ" فَشَرِبَتْ حَتَّى رُوِيَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى، فَحَلَبَ، ثُمَّ سَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى، فَحَلَبَ ثُمَّ شَرِبَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ہاتھ آپ کی خدمت میں بکری بھیجی، آپ نے اس کا دودھ دوہ لیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: تم یہ دودھ لے کر اپنی والدہ کے پاس جاؤ! اس خاتون نے وہ دودھ پیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئی، پھر وہ بچہ دوسری بکری لے کے آیا، آپ نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر آپ نے وہ دودھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پینے کے لئے دیا، پھر وہ ایک اور بکری لے کے آیا، تو آپ نے اس کا دودھ دوہ کر خود پیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ابن ابولیلی نامی راوی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8271]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (103)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2966، 3664»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں