الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّدَاوِي بِالْحَرَامِ
حرام چیز کو دواء کے طور پر استعمال کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 8287
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: اشْتَكَتِ ابْنَةٌ لِي، فَنَبَذْتُ لَهَا فِي تَوْرٍ، فَدَخْلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَغْلِي، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقُلْتُ: إِنَّ ابْنَتِي اشْتَكَتْ، فَنَبَذْتُ لَهَا هَذَا، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِي حَرَامٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فِي كُوزٍ" بَدَلَ" تَوْرٍ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَسَّانَ بْنَ مُخَارِقٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فِي كُوزٍ" بَدَلَ" تَوْرٍ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَسَّانَ بْنَ مُخَارِقٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میری ایک بیٹی بیمار ہو گئی میں نے اس کے لئے ایک پیالے میں نبیذ تیار کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو اس نبیذ میں جوش آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میری بیٹی بیمار ہو گئی ہے میں نے اس کے لئے نبیذ تیار کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے حرام چیز میں، تمہاری شفاء نہیں رکھی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے پیالے کی جگہ لفظ کوزہ نقل کیا ہے امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسان بن مخارق کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8287]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند“ (6966) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (326/23)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3917/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 8288
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الدَّاءَ وَالدَّوَاءَ، فَتَدَاوُوا، وَلَا تَتَدَاوُوا بِحَرَامٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الدَّاءَ وَالدَّوَاءَ، فَتَدَاوُوا، وَلَا تَتَدَاوُوا بِحَرَامٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام درداء رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دواء کو پیدا کیا ہے، تو تم لوگ دواء استعمال کرو! لیکن تم کسی حرام چیز کو دواء کے طور پر استعمال نہ کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8288]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8288]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8289
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: اشْتَكَى رَجُلٌ مِنَّا، فَنُعِتَ إِلَيْهِ السُّكْرُ، فَأَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلَنَاهُ فَقَالَ:
إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک شخص بیمار ہو گیا، اس کے لئے نشہ آور چیز (دوا کے طور پر) تجویز کی گئی، ہم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ہم نے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفاء اُس چیز میں نہیں رکھی ہے، جو اس نے تم پر حرام قرار دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8289]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9714,9715,9716)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح