🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. بَابُ مَا يُسْتَسْقَى بِهِ
کون سی چیز پلائی جانی چاہیے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8310
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ بَعْدَ وَفَاتِهِ، فَأَرَاهُ يَقُولُ: أَحُرِّفَ الْقُرْآنُ يَا أَسْمَاءُ؟ قُلْتُ: كَذَاكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي الْمُحَرِّفُ وَالْمُسْتَقِيمُ، فَرَدَ ذَلِكَ عَلِيَّ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ أَقُولُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي الْمُحَرِّفُ وَالْمُسْتَقِيمُ، ثُمَّ قَالَ لِي: كَيْفَ بَنُوكِ؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَقْبِضُونَ قَبْضًا شَدِيدًا، فَأَرَاهُ نَظَرَ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ كَأَنَّهَا حَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ فَقَالَ: أَعْطِيهَا سِقَاءً لَبَنِيهَا، فَأَمَّا السَّامُ فَإِنِّي لَا أَشْفِي مِنْهُ، فَأَرَاهَا أَعْطَتْنِي حَبَّةً سَوْدَاءَ كَالشُّونِيزِ، أَوْ كَحَبِّ الْكُرَّاثِ، وَتُرَابٍ أَحْمَرَ، وَسِمْطٍ مِنْ لُؤْلُؤٍ، قَالَتْ: فَنَحْنُ إِذَا اشْتَكَى أَحَدٌ مِنْ وَلَدِ أَسْمَاءَ فِي الْقَبَائِلِ كُلِّهَا يَأْخَذُ لَهُ قَدَحٌ فَيُمْلَأُ، ثُمَّ يُجْعَلُ لَهُ تُرَابٌ أَحْمَرُ، وَحَبُّ كَرَاثٍ، وَشُونِيزٍ، وَسِمْطِ لُؤْلُؤٍ، ثُمَّ يُسْكَبُ ذَلِكَ الْمَاءُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ یہ فرما رہے تھے: اے اسماء! کیا قرآن میں غلطی کی جا رہی ہے؟ میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ایسا ہی ہے، غلطی بھی ہو رہی ہے، اور ٹھیک بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سامنے یہ بات کئی مرتبہ دہرائی، ہر مرتبہ میں نے یہی عرض کی: کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ایسا ہی ہے، غلطی بھی ہو رہی ہے، اور ٹھیک بھی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے بچوں کا کیا حال ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انہیں شدید قبض لاحق ہے پھر میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی ازواج میں سے کسی کی طرف دیکھا، شاید وہ حفصہ بنت عمر تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دوا دیدو! جو اس کے بچوں کے لئے ہو، جہاں تک سام کا تعلق ہے، تو اس سے شفاء نہیں دی جا سکتی، پر انہوں نے وہ مجھے دکھایا کہ اس خاتون نے مجھے شونیز کی طرح، یا گندنا کے بیج کی طرح کا سیاہ دانہ دیا، اور سرخ مٹی دی اور موتیوں کی ڈوری دی۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے، جب بھی کوئی بیمار ہوتا تو وہ یہ تمام چیزیں پیالے میں ڈالتی تھیں اور بھر دیتی تھیں، پھر اس پر سرخ مٹی ڈال دیتی تھیں اور گندنے کا بیج اور شونیز اور موتیوں کی ڈوری ڈال دیتی تھیں اور اس (بیمار پر) وہ پانی ڈال دیتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8310]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (125/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں