الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَوْضِعِ الْحِجَامَةِ
پچھنے لگوانے کی جگہ
حدیث نمبر: 8335
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" الْحُجْمَةُ الْتِي فِي وَسَطِ الرَّأْسِ، إِنَّهَا دَوَاءٌ مِنَ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَالنُّعَاسِ، وَالْأَضْرَاسِ". وَكَانَ يُسَمِّيهَا:" أُمَّ مُنْقِذٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَاخْتَلَفَ كَلَامُ ابْنِ مَعِينٍ فِيهِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سر کے درمیان میں پچھنے لگوانا، جنون، جذام، پھلبہری، حواس کے فتور اور داڑھ (کے درد) کے لئے دواء ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے اُم منقذ (نجات دلانے والے کی ماں) کا نام دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ متروک ہے اس کے بارے میں یحیی بن معین کا کلام مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8335]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8336
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحِجَامَةُ فِي الرَّأْسِ دَوَاءٌ مِنَ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَالنُّعَاسِ، وَالضِّرْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ الْجُهَنِيُّ، وَيُقَالُ: مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ الْجُهَنِيُّ، وَيُقَالُ: مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سر میں پچھنے لگوانا، جنون، جذام، پھلبہری، اونگھ، داڑھ (کے درد) کی دواء ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن سالم جہنی ہے ایک قول کے مطابق اس کا نام مسلم بن سالم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8336]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13150)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13150»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8337
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحْتَجِمُ فِي مُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَيُسَمِّيهَا:" أُمَّ مُغِيثٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سر کے آگے والے حصے میں پچھنے لگواتے تھے اور آپ اسے اُم مغیث (مدد کرنے والے کی ماں) کا نام دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8337]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8337]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8338
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْحِجَامَةُ فِي الرَّأْسِ شِفَاءٌ مِنْ سَبْعِ أَدْوَاءٍ لِصَاحِبِهَا: مِنَ الْجُنُونِ، وَالصُّدَاعِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَالنُّعَاسِ، وَوَجَعِ الْأَضْرَاسِ، وَظُلْمَةٍ يَجِدُهَا فِي عَيْنَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ الْعَبْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سر میں پچھنے لگوانا، سات بیماریوں کے لئے شفاء ہے، جنون، سر درد، جذام، پھلبہری، اونگھ اور داڑھ کا درد، اور وہ تاریکی جو آدمی کو آنکھوں میں محسوس ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ریاح عبدی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8338]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ریاح عبدی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8338]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10938)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10938»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8339
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالْحِجَامَةِ فِي جَوْزَةِ الْقَمَحْدُوَةِ، فَإِنَّهُ دَاءٌ مِنِ اثْنَيْنِ وَسَبْعِينَ دَاءً، وَخَمْسَةِ أَدْوَاءٍ مِنَ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَوَجَعِ الْأَضْرَاسِ".
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر، سر کے پچھلے حصے کے درمیان میں پچھنے لگوانا لازم ہے، کیونکہ یہ بہتر بیاریوں کی دواء ہے، اور پانچ چیزوں کی دواء ہے، جنون، جزام، پھلبہری اور داڑھ کا درد“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں میں نے سماع والی اصل میں اس کو اسی طرح پایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8339]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7306)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7306»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8340
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَنَّهُ كَانَ يَحْتَجِمُ فِي هَامَتِهِ وَبَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالُوا: أَيُّهَا الْأَمِيرُ، إِنَّكَ تَحْتَجِمُ هَذِهِ الْحِجَامَةَ. فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحْتَجِمُهَا فِي هَامَتِهِ وَيَقُولُ:
" مَنْ أَرَاقَ مِنْ هَذِهِ الدِّمَاءِ فَلَا يَضُرُّهُ أَنْ لَا يَتَدَاوَى بِشَيْءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ لَا أَعْلَمُ لَهُ صُحْبَةً، وَأَبُو هَزَّانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے اپنے سر میں اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنے لگوائے لوگوں نے کہا: اے امیر! کیا آپ پچھنے لگوا رہے ہیں انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سر میں پچھنے لگواتے تھے اور یہ بات ارشاد فرماتے تھے: ”جو شخص اس خون کو بہا دیتا ہے، تو اسے یہ چیز نقصان نہیں دے گی کہ اگر وہ کوئی چیز دواء کے طور پر (یا علاج کے طور پر) استعمال نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، میرے علم کے مطابق سیدنا عبدالرحمن بن خالد رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ ابوہزان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8340]