الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ دَوَاءِ الْخَنَازِيرِ
خنازیر (گردن کے پھوڑے) کی دواء
حدیث نمبر: 8384
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَجُلًا رَأَى رَجُلًا بِهِ خَنَازِيرُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّهُ أَخَذَ عَلَيَّ لَحَدَّثْتُكَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ مَسْعُودٍ فَلَقِيَهُ فَقَالَ: حَدِّثْ، فَقَالَ: إِنَّهُ أَخَذَ عَلَيَّ أَنْ لَا أُحَدِّثَ بِهِ أَحَدًا، قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْكَ، كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ، وَحَدِّثْ بِهِ، قَالَ: اعْمَدْ إِلَى أَبْوَالِ إِبِلِ الْأَرَاكِ - يَعْنِي تَأْكُلُ الْأَرَاكَ - فَاطْبُخْهُ حَتَّى يَنْعَقِدَ ثُمَّ اشْرَبْهُ، وَخُذْ وَرَقَ الْأَرَاكِ فَدُقَّهُ وَذَرِّهِ عَلَيْهِ. فَفَعَلَ فَبَرِأَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے کو دیکھا جسے خنازیر (گردن کے پھوڑے) کی شکایت تھی اس نے کہا: اگر انہوں نے مجھ سے عہد نہ لیا ہوتا، تو میں نے تمہیں حدیث بیان کرنی تھی اس بات کی اطلاع سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ملی، تو وہ اس شخص سے ملے اور کہا: تم حدیث بیان کرو اس نے کہا: انہوں نے مجھ سے یہ عہد لیا ہے کہ میں یہ حدیث کسی کو بیان نہیں کروں گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا ان کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ تم سے عہد لیتے تم اپنی قسم کا کفارہ دیدینا تم یہ حدیث بیان کرو اس نے کہا: پیلو کھانے والے اونٹوں کا پیشاب لیں اور اسے پکائیں یہاں تک کہ جب وہ گاڑھا ہو جائے، تو اسے پی لیں پھر آپ پیلو کے پتے لیں انہیں پیس لیں اور اس پر چھڑک دیں اس شخص نے ایسا کیا، تو وہ تندرست ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8384]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9153)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف