الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا تَطَيَّرَ
جب آدمی فال لے، تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 8412
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ رَدَّتْهُ الطِّيَرَةُ مِنْ حَاجَةٍ فَقَدْ أَشْرَكَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا كَفَّارَةُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَقُولُ أَحَدُهُمْ: اللَّهُمَّ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ، وَلَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو فال (یا بد شگونی) کسی کام سے روک دے، تو اس نے شرک کا ارتکاب کیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا کفارہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی یہ پڑھے: ”اے اللہ! بھلائی صرف وہ ہے، جو تیری عطا کردہ بھلائی ہے، اور شگون صرف وہ ہے، جو تیرا عطا کردہ ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8412]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7045)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7005»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8413
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: ذُكِرَتِ الطِّيَرَةُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ أَصَابَهُ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ وَلَا بُدَّ" - وَكَانَ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَلَا بُدَّ" أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ كَذَا -" فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ لَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ، وَلَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: صَدُوقٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: صَدُوقٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں شنگون لینے کا ذکر کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو اس میں سے کوئی چیز لاحق ہو جائے، اور اس کے بغیر چارہ نہ ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”اور اس کے بغیر چارہ نہ ہو“ یہ ہمارے نزدیک ان چیزوں سے زیادہ پسندیدہ ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:) ”اے اللہ! شگون صرف وہ ہے، جو تیرا عطا کردہ ہو، اور بھلائی صرف وہ ہے، جو تیری (عطا کردہ) بھلائی ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، اور وہ متروک ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: وہ صدوق ہے، اور منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8413]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3048)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8414
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا طَائِرَ إِلَّا طَائِرُكَ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شگون، صرف تیرا ہے“۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ابوسلمہ ہے، جسے ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8414]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3049)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن