الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8464
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ابْنِ نُعَيْمَانَ فَقَالَ:" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ إِلَهَ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رفع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابن نعیمان رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے، اور یہ دعا کی: ”اے لوگوں کے پروردگار! لوگوں کے معبود! تو تکلیف کو رخصت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8464]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8464]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4401)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8465
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُوَعَكُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُعَلِّمُكَ رُقْيَةً رَقَانِي بِهَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَعْنِيكَ، خُذْهَا فَلْيَهْنِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى فِي الْأَذْكَارِ وَفِي الِاسْتِعَاذَةِ أَيْضًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کو تکلیف تھی، آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے دم کی تعلیم نہ دوں؟ جو جبرائیل نے مجھے کیا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کے کلمات ہیں:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء عطا کرے، جو تمہیں لاحق ہے (یا جس کو تم ٹھیک کروانا چاہتے ہو)“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم اسے حاصل کرو! تمہیں اس (کا علم ہونے) کی مبارک ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کے آئیں گی، جو ”اذکار“ سے متعلق باب میں اور ”پناہ مانگنے“ سے متعلق باب میں آئیں گی کہ صبح شام کے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8465]

إسناده ضعيف