🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

57. بَابُ مَا جَاءَ فِي النُّجُومِ وَالْحُرُوفِ .
علم نجوم اور علم حروف کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8474
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَإِنْ شَقَّ عَلَيْكَ، وَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ، وَلَا تُنْزِ الْحُمُرَ عَلَى الْخَيْلِ، وَلَا تُجَالِسْ أَصْحَابَ النُّجُومِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ مِنْهُ: إِنْزَاءُ الْحُمُرِ عَلَى الْخَيْلِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ صَاحِبُ الْحِنَّاءِ، لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! اچھی طرح وضو کرو، خواہ یہ تم پر گراں گزرے اور تم صدقہ نہ کھانا، اور تم گدھے کی گھوڑی کے ذریعے جفتی نہ کروانا اور تم نجومیوں کے ساتھ نہ بیٹھنا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اس میں سے گدھے کی گھوڑی کے ساتھ جفتی والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بارون بن مسلم جو صاحب حناء ہے۔ ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے حاکم نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8474]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2565، وأخرجه مسند أحمد برقم: 583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8475
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ".
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ سے نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کے مدینہ منورہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس جزیرہ (عرب) کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8475]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 580، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2680/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8476
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے، اگر ستارے (یا علم نجوم) ان لوگوں کو گمراہ نہ کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ کہا: ہے اور (دوسرے) لوگوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8476]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8477
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ النَّظَرِ فِي النُّجُومِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذُكِرَ عَنْ أَحْمَدَ: أَنَّهُ وَثَّقَهُ، وَأَنْكَرَ أَبُو حَاتِمٍ عَلَيْهِ هَذَا الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علم نجوم میں غور کرنے (یعنی سیکھنے یا اس سے متعلق ہونے) سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ امام أحمد کے حوالے سے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے، اور ابوحاتم نے اس راوی کے حوالے سے اس حدیث کو منکر قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8477]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8178»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8478
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ مُعَلِّمِ [ حُرُوفِ ] أَبِي جَادٍ دَارِسٌ فِي النُّجُومِ لَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَلَاقٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کئی (حروف ابجد کی) تعلیم دینے والے، علم نجوم سکھاتے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان لوگوں کا کوئی حصہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10980)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10980»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں