🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابٌ فِيمَا صُبِغَ بِالنَّجَاسَةِ .
اس کپڑے کا بیان، جسے نجات کے ذریعے رنگا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8555
عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ، قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضْرَبَ عُمَرُ.
وَأَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ حُلَلِ الْحِبَرَةِ ; لِأَنَّهَا تُصْبَغُ بِالْبَوْلِ فَقَالَ لَهُ أَبِي: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ قَدْ لَبِسَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَبِسْنَاهُنَّ فِي عَهْدِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حج تمتع کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو اس کا اختیار نہیں ہے ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے حبرہ کے حلوں کو استعمال کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ انہیں پیشاب کے ذریعے رنگا جاتا ہے، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کپڑے کو پہنا ہے، اور آپ کے زمانہ میں ہم نے بھی اسے پہنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8555]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (143/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20776»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں