🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابُ الْغَضِّ عَنِ الرَّعِيَّةِ، وَعَنْ تَتَبُّعِ عَوْرَاتِهِمْ .
رعایا سے اور ان کے پوشیدہ معاملات کی تفتیش سے چشم پوشی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9082
عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب امیر لوگوں میں مشکوک (یعنی پوشیدہ معاملات) کو تلاش کرے گا، تو انہیں خراب کر دے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7515) اخرجه احمد فى المسند (4/6)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4889، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8199، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7515، 7516»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9083
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب امیر لوگوں میں مشکوک (پوشیدہ معاملات) کو تلاش کرے گا، تو انہیں خراب کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9083]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (122/17)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4889، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8199، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7515، 7516»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9084
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا وَلِيَ أَحَدٌ وِلَايَةً إِلَّا بُسِطَتْ لَهُ الْعَافِيَةُ، فَإِنْ قَبِلَهَا بُسِطَتْ لَهُ وَتَمَّتْ لَهُ، وَإِنْ حَفَزَ عَنْهَا فُتِحَ لَهُ مَا لَا طَاقَةَ لَهُ بِهِ".
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا حَفَزَ عَنْهَا؟ قَالَ: تَطْلُبُ الْعَثَرَاتِ وَالْعَوْرَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جو شخص کسی عہدے کا نگران بنتا ہے، اور اس کے لئے عافیت کو پھیلا دیا جاتا ہے، تو اگر وہ اسے قبول کر لے گا، تو اس کے لئے اسے پھیلایا جائے گا، اور اس کے لئے اسے مکمل کیا جائے گا، اور اگر وہ اس کو پس پشت ڈال دیتا ہے، تو اس کے لئے وہ چیز کشادہ کر دی جائے گی جس کی اس میں طاقت نہیں ہو گی“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: لفظ حفز عنہا کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ ان کے لغزشوں اور پوشیدہ معاملات کی تفتیش کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9084]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11220)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں